۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
علی مرادی
کرونا وائرس روزہ رکھنے کے لئے مانع نہیں ہے

حوزہ / ایران کے شہر بیجار کے امام جمعہ نے ماہ مبارک رمضان کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: گذشتہ چند دنوں کے دوران مسلسل یہ باتیں ہو رہی ہیں کہ کرونا وائرس کی وجہ سے لوگ روزہ نہیں رکھ سکیں گے۔ لوگوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ کرونا وائرس کا روزہ رکھنے یا نہ رکھنے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہر بیجار کے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین علی مرادی نے ماہ مبارک رمضان کے متعلق امام رضا علیہ السلام کی ایک حدیث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ماہ شعبان کے آخری جمعہ کو لوگ اپنے آپ کو ماہ مبارک رمضان میں داخل ہونا کے لئے آمادہ کرتے ہیں۔ لوگوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ماہ مبارک رمضان ان کی طرف آ رہا ہے کہ جو خیر و برکت اور صحت وسلامتی سے سرشار ہے۔

شہر بیجار کے امام جمعہ نے مزید کہا: خداوند عالم کی ہر حال میں اپنے بندوں پر توجہ ہے اور پروردگار عالم کبھی اپنے بندوں پر رحمت اور مغفرت کرنے سے دریغ نہیں کرتا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین مرادی نے کہا: خداوند متعال ماہ رمضان میں اس طرح اپنے بندوں سے محبت کرتا ہے جس طرح ماں اپنے بچوں سے محبت کرتی ہے اور مومنین اس مہینہ میں خدا کی مغفرت کے مستحق قرار پاتے ہیں۔

دینی علوم کے استاد نے کہا: مسلمانوں کو کوشش کرنی چاہیے کہ وہ ماہ رمضان تک کے باقی ایام میں خود سازی کریں اور اس مہمانی میں جانے کی تیاری کریں۔

شہر بیجار کے امام جمعہ نے کہا: گذشتہ چند دنوں کے دوران مختلف محافل میں یہ باتیں ہورہی ہیں کہ شاید کرونا وائرس کی وجہ سے لوگ اس سال ماہ رمضان کے روزے نہیں رکھ سکیں گے لیکن میں ان سب لوگوں کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ کرونا وائرس کا روزہ رکھنے یا نہ رکھنے سے کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ ان باتوں پر کان نہ دھریں۔

حجۃالاسلام مرادی نے آخر میں کہا: ہمیں طبی اصولوں پر عمل کرتے ہوئے اور ایک دوسرے سے فاصلہ پر رہتے ہوئے اپنی روزمرہ زندگی بسر کرنی چاہیے اور خدا سے پناہ مانگنی چاہئے کہ اس کا لطف و کرم پہلے سے بھی زیادہ لوگوں اور نظام اسلامی کے شامل حال ہو۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .