۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علمای شیعه انگلیس
کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے مسلمانوں کو اسلامی شریعت کے مطابق دفن کیا جائے

حوزہ / برطانیہ کے شیعہ علماء نے مطالبہ کیا ہے کہ کرونا وائرس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے مسلمانوں کو شریعت اسلامی کے مطابق دفن کیا جائے اور علماء کرام اور اسلامی مراکز کو تاکید کی ہے کہ وہ کرونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے مسلمانوں کے غسل، نماز اور دفن میں شرعی احکام کی جانب خصوصی توجہ دیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پوری دنیا اور  اسی طرح برطانیہ میں کرونا وائرس نے لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ ان حالات میں برطانیہ کے شیعہ علماء نے ایک بیانیہ صادر کر کے علماء کرام اور اسلامی مراکز کو تاکید کی ہے کہ کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے مسلمانوں کے غسل، نماز اور تدفین میں شرعی احکام کا خاص خیال رکھا جائے۔

علماء برطانیہ کے اس بیانیے میں آیا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کے متعلق چونکہ معلوم نہیں کہ ان سے کس قدر وائرس دوسروں تک منتقل ہوسکتا ہے اور یہ بات برادران مومن اور ان افراد کے لئے تشویش کا باعث ہے جو غسل، کفن اور دفن کا اہتمام کرتے ہیں جبکہ اکثر مراجع دینی بہت ضروری مواد کو چھوڑ کر غسل میت کے وجوب کے قائل ہیں۔ جہاں غسل دینے والے اور اس کے ہمراہ افراد کو بہت زیادہ خطرہ ہو تو اس مورد میں فقہاء میت کو تیمم دینے کے قائل ہیں اور اگر تیمم بھی اس شخص کے لیے خطرے کا باعث ہو تو فقہاء قائل ہیں کہ غسل اور تیمم دونوں ساکت ہیں۔

ادھر ریاستی حکام، طبی ماہرین اور عالمی ادارہ صحت باہمی مشورہ کے بعد اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ ایک تو میت سے وائرس کے منتقل ہونے کے احتمال زندہ شخص سے یہ وائرس منتقل ہونے کی نسبت بہت کم ہے۔

اور دوسرا  اگر کوئی شخص تمام حفاظتی انتظامات کی رعایت کرتے ہوئے میت کو غسل دے تو اس وقت اس کی طرف وائرس منتقل ہونے کا احتمال باقی نہیں رہتا پس مذکورہ بالا نکات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور وائرس میں مبتلا افراد کا غسل میت واجب ہے کیونکہ مکمل حفاظتی انتظامات کی رعایت کرتے ہوئے غسل دینے والے شخص کو کرونا وائرس کے منتقل ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

خدا سے دعا ہے کہ وہ ہمیں مسلم سماج کی خدمت کرنے اور اس بحران سے عبور کرنے میں کامیاب فرمائے.

خداوندعالم کے حضور جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے رحمت و مغفرت، پسماندگان کے لیے صبر و شکیبائی اور بیماروں کے لئے شفاء عاجلہ و  کاملہ کے طلبگار ہیں۔

یاد رہے کہ برطانیہ کے مندرجہ ذیل اشیاء علماء نے اس بیانیہ پر دستخط کیے ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین سید مرتضی کشمیری، حجت الاسلام والمسلمین شیخ علی عالمی، حجت الاسلام والمسلمین سید فاضل میلانی، حجت الاسلام والمسلمین مالک ظافر عباس، حجت الاسلام والمسلمین سید محمد موسوی، حجت الاسلام والمسلمین سید محمدسعید خلخالی، حجت الاسلام والمسلمین شیخ حسن تریکی، حجت الاسلام والمسلمین سید علیرضا رضوی، حجت الاسلام والمسلمین سید هاشم موسوی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .