۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
حکومت مہاراشٹرا

حوزہ/حکومت مہاراشٹرا نے آج مسلمانوں سے اپیل کی کہ مقدس ماہ رمضان کے دوران نمازوں کی ادائیگی اور افطار کا اہتمام اپنے گھروں پر کریں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حکومت مہاراشٹرا نے آج مسلمانوں سے اپیل کی کہ مقدس ماہ رمضان کے دوران نمازوں کی ادائیگی اور افطار کا اہتمام اپنے گھروں پر کریں ۔ رمضان آئندہ ہفتہ شروع ہورہا ہے ۔ حکومت نے کہا کہ کورونا وائرس وباء کے تناظر میں مسجدوں یا کوئی دیگر عوامی مقام پر افطار اور نمازوں کے سلسلے میں اجتماع کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ لاک ڈاؤن کا دوسرا مرحلہ ملک بھر میں /3 مئی تک لاگو ہے اور تہوار منانے پر بھی تحدید ہے ۔

واضح رہے کہ ہندوستان میں کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی مدت تین مئی تک بڑھا دی گئی ہے تاہم بیس اپریل سے لاک ڈاؤن کے دوران اُن علاقوں میں کچھ چھوٹ دی جائے گی جہاں کورونا کے معاملے کم ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .