حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہرسال کی طرح امسال بھی بسیج امام آئی کے ایم ٹی کے رضاکاروں نے کوویڈ 19 اور لاک ڈاﺅن کے باوجود ماہ صیام کی آمد سے قبل ہی مرکزی جامع مسجد کی صفائی سے ماہ رمضان کا استقبال کیا۔
ذرائع کے مطابق بسیج امام کے رضاکاروں نے مسجد کے صحن سمیت پورے جامع مسجد کے فرش اور قالین کو دھویا۔ حالانکہ لاک ڈاﺅن اور دفعہ 144 کے نفاذ کی وجہ سے کچھ ہی لوگ و محدود وسائل کے ساتھ مسجد کی صفائی میں سرگرم عمل ہیں۔
تاہم اس دوران رضاکاروں نے ہمارے نمایندے کو بتایا کہ لاک ڈاﺅن میں مشکلات کے باوجود جامع مسجد کی دو روز میں صفائی مکمل کریں گے۔
واضح رہے بسیج امام کے رضاکار ان دنوں کوویڈ 19 کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے ضلع میں مختلف مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ان کی یہ خدمات کی نہ صرف عوامی حلقوں میں بلکہ انتظامیہ کی جانب سے بھی سراہا جارہا ہے۔