۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
مولانا جواد حیدر جوادی

حوزہ/ جو پیسہ مساجد میں افطار کے نام دیا جاتا تھا اس کو جمع کرکے غرباء کے درمیان غلہ کی صورت میں تقسیم کر دیا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے سبب مولانا جواد حیدر جوادی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امسال ماہ رمضان میں افطار کے تعلق سے مساجد کو دی جانے والی رقم و عطیات  غلہ کی صورت غرباء کو تقسیم کی جائے۔ 

آپ کا بیان اسطرح ہے:

مومنین کرام سلام علیکم
کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے حالات آپ کے پیش نظر ہیں اس وبا نے بہت ساری نعمتوں کو ہم سے چھین لیا ہے۔ان نعمتوں میں سے ایک ماہ رمضان کی اجتماعی عبادت۔مساجد میں افطار کا سلسلہ بھی ہے۔ 

لہذا اس سال یہ طے کیا گیا ہے کہ جو پیسہ مساجد میں افطار کے نام دیا جاتا تھا اس کو جمع کرکے غرباء کے درمیان غلہ کی صورت میں تقسیم کر دیا جائے ۔جو حضرات اس کارخیر میں شریک ہونا چاہتے ہیں وہ مجھ سے یا مسجد قاضی صاحب کے متولی شارخ صاحب سے اور چناب رضا عباس صاحب رانی منڈی۔کریلی میں کمال حیدر کمو صاحب سے اور اپنے علاقے کی مساجد کے متولی حضرات سےرابطہ قائم کریں۔

والسلام جواد حیدر جوادی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .