۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
ممبئی

حوزہ/سرکاری صفائی محکمے اور کئی سماجی تنظیموں کے ساتھ آل انڈیا علماء بورڈ کی ممبئی یونٹ بھی دن رات اس کام میں لگی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاون ہے اور اس سے بچاؤ کے لئے انتظامیہ کی جانب سے سماجی فاصلے اور اس وائرس کو بے اثر کرنے والی ادویات کے لگا تار چھڑکاؤ کی صلاح دی جارہی ہے۔

سرکاری صفائی محکمے اور کئی سماجی تنظیموں کے ساتھ آل انڈیا علماء بورڈ کی ممبئی یونٹ بھی دن رات اس کام میں لگی ہے۔

ممبئی میں بورڈ کے صدر عارف میمن (باپو) کے مطابق بورڈ کے رضا کاران لاک ڈاؤن کے دوسرے دن سے ہی سینیٹائزیشن کی مہم چھیڑے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جن بلڈنگوں اور سوسائٹیز میں کارپوریشن کے ذریعے ادویات کے چھڑکاؤ کا کام نہیں ہو پایا ہے وہ فون کر کے ہمیں بلاتے ہیں اور ہماری ٹیمیں مفت میں چھڑکاؤ کرتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کارپوریشن نے ان کے اور ان کی ٹیموں کے لئے کرفیو پاس جاری کیا ہے تا کہ اس کام میں کوئی رخنہ نہ پڑے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ادویات ہم اپنے ذاتی پیسوں سے خرید رہے ہیں آل انڈیا بورڈ کی قیادت میں یہ ٹیمیں چھڑکاؤ کررہی ہیں تا کہ اس جراثیم سے تحفظ ہو سکے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .