۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
مولانا فرمان علی

حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران اس وقت کرونا وائرس جیسے عالمی مہاماری اور وبا کا سامنا کر رہا ہے اسکے باوجود ایران میں ادویات کی درآمد پر عائد امریکی پابندی کے برقرار رکھے جانے پر مجتمع علماء و خطباء ممبئی انڈیا نے مذمت کرتے ہوئے ایک ظالمانہ و غیر انسانی اقدام قرار دیا ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران اس وقت کرونا وائرس جیسے عالمی مہاماری اور وبا کا سامنا کر رہا ہے اسکے باوجود ایران میں ادویات کی درآمد پر عائد امریکی پابندی کے برقرار رکھے جانے پر مجتمع علماء و خطباء ممبئی انڈیا نے مذمت کرتے ہوئے ایک ظالمانہ و غیر انسانی اقدام قرار دیا ہے۔ 

بیانیہ کا متن اس طرح ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

ایک طرف جہاں نہ صرف ایران بلکہ پوری دنیا ایسی سازشی بیماری میں مبتلا ہے کہ جس سے پوری دنیا متاثر ہیں اور سارے ممالک ایک دوسرے کو مدد کے لیے پکار رہے ہیں حتی خود امریکہ کا غرور و علوم و فنون دھرا کا دھرا رہ گیا اور وہ خود اس سازش کا شکار ہوکر لاچاری اور مجبوری کا بار بار اظھار کر رہا ہے پھر بھی اپنی اسلام دشمنی، انسان دشمنی، ایران دشمنی سے باز نہیں آرہا ہے، جس کے نتیجے میں اس نے بجاے اس کے کی ایران کے ساتھ جتنا ممکن تھا مدد کرتا، طبی امداد پر پابندی لگا دیا ہے ـ لیکن ایران نے ساری پابندیوں کو فرصت میں بدل کر جس سازش کو دولت، قدرت، سائنس دان رکھنے والے ممالک بھی کنٹرول نہیں کر پارہے ہیں، ایران نے اپنے ملک سے باہر بھی سؤیس سفارت کے ذریعے امریکہ کو امداد بھیجا ہے۔

 اسلامی ایران کا یہ انسان دوستانہ اقدام، عالم انسانیت اور بالخصوص ہمارے حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہےـ امید ہے اتنے بڑے تجربہ کے بعد عالمی اور ملکی خارجہ پالیسی میں ایران کے لیے تبدیلی آے گی ـ

مجتمع علماء و خطباء ممبئی انڈیا، امریکہ کی اس ظالمانہ غیر انسانی اقدام کی مزمت کرتا ہے۔ اور خدا سے دعا ہے کہ تمام انسانوں کو جلد اس سازشی بیماری سے نجات ملے،  تمام انسان دوست ممالک متحد رہیں، سر بنلد رہیں ـ
امام عصر عج کے ظھور میں تعجیل ہو، رھبر معظم اور تمام خدمت گزاران مبتلاء کورونا کو اجر عظیم، اور شھداء خدمت کو شھداء کربلا کے ساتھ محشور فرماے ـ 
الھی آمین

مجتمع علماء و خطباء ممبئی انڈیا

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .