ایران پر امریکی پاپندی
-
امریکی پابندیاں حکومتوں کے خلاف نہیں بلکہ عوام کی زندگیوں کو نشانہ بناتی ہیں
حوزہ/ایران اور امریکہ کے درمیان 1955 کے معاہدے کی خلاف ورزی کے مسئلے میں ایران کے نمائندے نے اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکی پابندیوں نے حکومتوں کے خلاف نہیں بلکہ خاص طور پر ایرانی عوام کی روزمرہ زندگی کو نشانہ بنایا ہے۔
-
ایران کے خلاف امریکہ کی پابندیاں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی، حسن روحانی
حوزه/ایران کے صدر نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ کی پابندیوں کا تسلسل انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزی ہے۔
-
مدیر الاسوه فاؤنڈیشن سیتاپور:
آزمائش کے اس موقعہ پر امریکی استعمار کی ہٹ دھرمی، سید حمیدالحسن زیدی
حوزہ/وبا اقتدار، دولت، رنگ، نسل اور قوم نہیں دیکھتی اس وبائی قہر کی کیفیت میں جو اپنے کو سب سے زیادہ محفوظ سمجھ کر کمزوروں پر پابندیاں لگائے تھا آج خود دہائی دے رہا ہے۔
-
ایران پر امریکہ کی پابندی ظالمانہ و غیر انسانی اقدام ہے، مجتمع علماء و خطباء ممبئی انڈیا
حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران اس وقت کرونا وائرس جیسے عالمی مہاماری اور وبا کا سامنا کر رہا ہے اسکے باوجود ایران میں ادویات کی درآمد پر عائد امریکی پابندی کے برقرار رکھے جانے پر مجتمع علماء و خطباء ممبئی انڈیا نے مذمت کرتے ہوئے ایک ظالمانہ و غیر انسانی اقدام قرار دیا ہے۔
-
پرنسپل حوزہ علمیہ غفرانمآب لکھنو:
امریکہ ایران کے خلاف کبھی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو گا، مولانا سید رضا حیدر زیدی
حوزہ/ایران نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرتے ہوئے وہ کِٹ تیار کرلی جس سے کرونا وائرس کی جانچ کی جاتی ہے۔ اور ایران کا کردار دیکھیں کہ کہا کہ ہم امریکی عوام کو وہ کِٹ دینے کو تیار ہیں۔ اس سے اندازہ لگائیں گے ظالم کا کردار کیا ہوتا ہے مظلوم کا کردار کیا ہوتا ہے۔
-
صدر ادیب الھندی میموریل سوسائٹی لکھنو:
موجودہ حالات میں ایران پر امریکی پابندی غیر انسانی پالیسی ہے: مولانا مصطفی علی خان
حوزہ/امریکہ اور اسکے حامی نہیں چاہتے کہ طبی وسائل اور دوائیں ایران پہنچے خصوصا کینسر وغیرہ کی دوا، اگر کوی کمپنی ایران میں رہ کر دوائیں بناے تو اس پر یہ الگ سے جرمانہ لگاتے ہیں تا کہ کوی کمپنی ایران میں سرمایہ گذاری نہ کرے۔
-
ایران پر امریکی پابندی انسانیت دشمنی: مولانا سید صفی حیدر
حوزہ/ایران میں سیکڑوں افراد اسکے سبب دنیا سے گذر چکے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود خود کو انسانی حقوق کا علمبردار کہنے والا امریکہ ایران پر پابندی پر پابندی لگاے ہے۔ بلکہ عالمی برادری کے تقاضے کے با وجود پابندیاں کم کرنے کے بجائے اور بڑھا دیں۔