حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایران اور امریکہ کے درمیان 1955 کے معاہدے کی خلاف ورزی کے مسئلے میں ایران کے نمائندے نے اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکی پابندیوں نے حکومتوں کے خلاف نہیں بلکہ خاص طور پر ایرانی عوام کی روزمرہ زندگی کو نشانہ بنایا ہے۔یہ بات "حمید رضا علومی یزدی" نے منگل کے روز ہیگ میں بین الاقوامی عدالتی انصاف سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے بین الاقوامی عدالت انصاف سے مطالبہ کیا کہ اس مسئلے میں اپنے دائرہ اختیار کا تعین کرے اور اس کیس کا بھرپور جائزہ لیں۔
تفصیلات کے مطابق، ایران مخالف پابندیوں کی بحالی سے متعلق ایران اور امریکہ کے درمیان 1955 کے معاہدے کی خلاف ورزی کے مسئلے پر ایران کے زبانی دفاع کا دوسرا اور آخری مرحلے کا گزشتہ روز ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف میں انعقاد کیا گیا۔
اس مرحلے پر ایران کے نمائندوں اور وکلاء نے امریکہ کے ان بے بنیاد دعوؤں جو جوہری معاہدے کے ساتھ اپنے مکمل تعلقات میں اس کیس کی سماعت کرنے کے اختیار کے فقدان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 8 مئی 2018 کے بعد دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کے لئے امریکی خصمانہ اقدامات 1955 کے معاہدے کے مختلف مضامین کی خلاف ورزی ہے جس کا جائزہ عدالت کے دائرہ اختیار میں ہے۔
علومی یزدی نے ایرانی عوام کے حقوق کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ امریکی الزامات کے برخلاف امریکی پابندیاں حکومتوں کے خلاف نہیں بلکہ خاص طور پر ایرانیوں کی زندگی کو نشانہ بناتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام پر "زیادہ سے زیادہ دباؤ" کی امریکی پالیسی دوسرے ممالک کے ساتھ تجارت ، خوراک اور ضروری دوا کی درآمدات، بینکاری کے نظام تک رسائی اور رقم کی منتقلی ، بڑھتی افراط زر اور قومی کرنسی کی قدر اور عوام کی زندگی کے تمام پہلوؤں کو تخلیق اور تیزی سے منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ نہ صرف معاہدے کے ساتھ ساتھ عدالت کے قواعد کی یک طرفہ اور متعصبانہ تعبیر پیش کرتا ہے بلکہ بین الاقوامی اصولوں، قواعد اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کا بھی کوئی احترام نہیں رکھتا ہے اور اس نے دوسرے ممالک کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ اس قرار داد پر عمل کرتے ہیں تو انہیں سزا دے گا۔
ایران کے نمائندے اور وکلاء نے عدالت سے مطالبہ کیا کہ امریکہ کے ابتدائی اعتراض کو مسترد کرے ایران کی شکایت کو سننے کے لئے اپنا دائرہ قائم اور اس کیس کی ٹھوس سماعت داخل کرے۔
ایران کے آخری دفاع کی سماعت کے بعد بین الاقوامی عدالت انصاف نے سماعت ختم ہونے کا اعلان کیا۔
توقع ہے کہ عدالت اگلے چند مہینوں میں امریکی اعتراض پر فیصلہ سنائے گی۔

حوزہ/ایران اور امریکہ کے درمیان 1955 کے معاہدے کی خلاف ورزی کے مسئلے میں ایران کے نمائندے نے اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکی پابندیوں نے حکومتوں کے خلاف نہیں بلکہ خاص طور پر ایرانی عوام کی روزمرہ زندگی کو نشانہ بنایا ہے۔
-
امریکی کوششوں کے باوجود ایران سے متعلق روس کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں،سرگئی ریابکوف
حوزہ/ نائب روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پابندیاں ایران اور روس کے درمیان تعاون پر اثرات مرتب نہیں کرسکیں گی۔
-
عالمی عدالت انصاف میں ایران کی فتح، امریکہ کو ایران کو ہرجانہ ادا کرنا پڑے گا
حوزہ/ عالمی عدالت انصاف کے نائب صدر کریل گیورگیان نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران کے اثاثوں کو ضبط کرنا غیر قانونی تھا اس لیے اب امریکہ کو ایران کو…
-
مستقبل میں بھی وائٹ ہاوس کو ایران مخالف منصبوں میں شکست فاش کا سامنا ہوگا،معروف پاکستانی ایڈیٹر
حوزہ/پاکستان کے قدیم ترین اردو اخبار جنگ کے ایڈیٹر جنہوں نے نصف صدی صحافت میں گزاری ہیں، کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کی تمام مہم جوئیاں شکست سے…
-
نئے سال کے آغاز پر ملت ایران سے رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب:
دنیا کے حالات کو دیکھ کر استکبار کے مقابلے میں ملت ایران کی حقانیت اور بھی نمایاں ہو جاتی ہے
حوزہ/ ملک کی نئی پالیسیوں نے ثابت کر دیا کہ ملکی معیشت کو امریکی پابندیوں کے مسئلے سے نہیں جوڑنا چاہئے۔ پابندیوں کے باوجود حکومت خارجہ تجارت کو فروغ دینے…
-
امریکی چودھراہٹ کی مٹی پلید ہوچکی ہے،ایرانی سفیر
حوزہ/ پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے ایران مخالف امریکی حالیہ اقدام کے رد عمل میں کہا کہ واشنگٹن کی جبر اور غنڈہ گری کو شکست کا سامنا…
-
بین الاقوامی عدالتی ادارے بھی پابندیوں اور دھمکیاں دینے میں امریکی خطرے سے محفوظ نہیں ہیں
حوزہ/ جنیوا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے نے یکطرفہ پابندیوں کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی پابندیوں پر یورپ…
-
معاشی تعلقات کی ترقی کے لئے خصوصی منصوبے بنانے کی ضرورت
حوزہ/ایرانی صدر مملکت نے چین، پڑوسی ممالک اور یوریشین یونین کے ممبران کے ساتھ تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
-
اگر ہمارے حقوق تسلیم نہیں کیے گئے تو ہم کارروائی کریں گے،پاسداران اسلامی انقلاب
حوزہ/ پاسداران اسلامی انقلاب کے کمانڈر نے ایران میں اسلامی انقلاب اور اس واقعہ سے متکبرانہ دشمنی کی جڑوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی اسلامی انقلاب…
-
ایک بار پھر اقوام متحدہ میں امریکہ کو رسوائی کا سامنا
حوزہ/برطانیہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران مخالف پابندیوں کی واپسی کے ساتھ اپنی مخالفت کا اعلان کیا…
-
فلسطینی عوام کو شامل کئے بغیر علاقے میں قیام امن کا کوئی راستہ نہیں،قالیباف
حوزہ/ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کو شامل کئے بغیر علاقے میں قیام امن کا کوئی راستہ نہیں ہے۔
-
بحرین میں صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کی برقراری کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرے
حوزہ/بحرین کے عوام نے اس ملک کی شاہراہوں پر احتجاجی مظاہرے کر کے صیہونی حکومت کے ساتھ آل خلیفہ حکومت کے تعلقات کی برقراری کی مذمت کی۔
آپ کا تبصرہ