۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
مولانا سید صفی حیدر

حوزہ/ایران میں سیکڑوں افراد اسکے سبب دنیا سے گذر چکے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود خود کو انسانی حقوق کا علمبردار کہنے والا امریکہ ایران پر پابندی پر پابندی لگاے ہے۔ بلکہ عالمی برادری کے تقاضے کے با وجود پابندیاں کم کرنے کے بجائے اور بڑھا دیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تنظیم المکاتب کے سکریٹری حجت الاسلام والمسلمین  مولانا سید صفی حیدر زیدی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج کرونا وائرس جیسی آفت اوربلا پوری دنیا میں پھیل چکی ہے، روزآنہ دنیا میں سیکڑوں انسان جاں بحق ہو رہے ہیں۔ البتہ کچھ ممالک کا اس وائرس کی زد میں زیادہ آنا جیسے ایران اٹلی اور چین شک پیدا کرتا ہے کہ یہ قدرتی بلا تھی يا انسانی شیطنت کی پیداوار۔  بھر حال اسلامی جمہوریہ ایران میں  یہ وائرس پوری طرح پھیلا اور اب تک ایران میں سیکڑوں افراد اسکے سبب دنیا سے گذر چکے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود خود کو انسانی حقوق کا علمبردار کہنے والا امریکہ ایران پر پابندی پر پابندی لگاے ہے۔
بلکہ عالمی برادری کے تقاضے کے با وجود پابندیاں کم کرنے کے بجائے اور بڑھا دیں۔
جس کے سبب ایران میں جہاں اقتصادی مسائل درپیش ہیں وہیں فی الحال ایران شدید طبی مسائل سے بھی دوچار ہوا۔ جس سے صاف واضح ہے کہ امریکہ انسانیت کا دشمن ہے۔ 
سکریٹری تنظیم المکاتب نے کہا: اللہ نے انسان کو آزاد پیدا کیا لیکن یہ ظالم چاہتے ہیں کہ دنیا انکی غلام رہے اور یہ اپنی من مانی کرتے رہیں۔ اسی لئے انسانیت دشمن امریکہ نے ایران سمیت اُن کئی ممالک پر پابندی لگا رکھی ہے جو اُسکے غلامی پر تیار نہیں ہیں۔ اور اسکی جتنی مذمت کی جاے کم ہے۔ 
مولانا سید صفی حیدر نے مزید کہا کہ چاہ کن را چاہ درپیش کے آثار پیدا ہیں۔ کیونکہ اُسکے یہاں نہ دیر ہے نہ اندھیر۔ اُنہوں نے  آخر میں فرمایا کہ مالک کی بارگاہ میں دعا ہے کہ ایرانی ملت، تمام مسلمان بلکہ تمام انسانیت کو اس وبا سے نجات دے، ایران اور تمام مظلومین عالم کی حفاظت اور انکو کامیابی عطا فرماے۔ نیز انسانیت دشمن عالمی استکبار کومسلسل ناکامی دے کر ذلیل و رسوا فرماے۔ آمین

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .