۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
محمد عیسی

حوزہ/اسلامی ورلڈ یونین کے جنرل سکریٹری نے بیان کیا: جو مسلمانوں میں اختلاف کا سبب ہے وہ فرقہ پرستی ہے وگرنہ شیعہ و سنی ایک دوسرے کے بھائی ہیں اور اعتدال پسندی کے قائل ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی ورلڈ یونین کے جنرل سکریٹری شیخ محمد عیسی نے کہا کہ شیعہ و سنی ایک دوسرے کے بھائی ہیں اور فقط جو اختلافات کو ہوا دیتی ہے وہ فرقہ پرستی ہے کہ جس پر کچھ لوگوں کا اصرار ہے وگرنہ شیعہ و سنی اعتدال پسندی کے قائل ہیں۔

انہوں نے الخلیج آنلائن ویب سائٹ پر تحریر کیاور کہ اگر چہ بعض فقھی اور اعتقادی مسائل میں اسلامی مذاھب میں اختلافات موجود ہیں مگر یہ اختلافات اس بات کا سبب نہیں بن سکتے کہ پیکر دین اسلام پر ضرب لگائیں ۔

اسلامی ورلڈ یونین کے جنرل سکریٹری نے مزید کہا کہ ملت اسلامیہ کو اس بات کی کوشش کرنی چاہئے کہ اپنی قوم کو اگاہ کریں ، انہیں بصیرت دیں اور جان لیں کہ لڑائی ، جھگڑے اور بحث سے کسی کو کچھ حاصل نہ ہوگا ۔

واضح رہے کہ اسلامی ورلڈ یونین کے جنرل سکریٹری نے وھابیوں کی جانب سے عرب اور اسلامی ممالک میں فرقہ پرستی کی ترویج کی جانب اشارہ کیا ہے کہ جو ان ممالک میں تکفیری گروہوں کی تشکیل کا سبب بنا ہے۔ ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .