۱۳ آذر ۱۴۰۱ |۱۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۴ | Dec 4, 2022
تنظیم المکاتب

حوزہ/کرونا وائرس کے سبب پورے ملک میں لاک ڈاون جاری ہے۔ جس سے hand to mouth  طبقہ سخت اقتصادی مشکلات سے دوچار ہے اور ملک میں اس طبقہ کی تعداد بھی زیادہ ہے۔  

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کرونا وائرس کے سبب پورے ملک میں لاک ڈاون جاری ہے۔ جس سے hand to mouth  طبقہ سخت اقتصادی مشکلات سے دوچار ہے اور ملک میں اس طبقہ کی تعداد بھی زیادہ ہے۔ 

لہذا سربراہ تنظیم المکاتب مولانا سید صفی حیدر نے بلا تفریق مذھب و ملت انسانیت کی خدمت کی آواز اٹھاتے ہوے اہل ثروت سے اپیل کی کہ "ہم علی (علیہ السلام) والے ہیں، مولا علی علیہ السلام کی حکومت میں کوی بھوکا نہیں تھا۔ ہمیں اپنے اڑوس پڑوس کا خیال رکھنا چاہئیے، خود مدد کریں اگر نہیں کر سکتے تو اطلاع دیں تا کہ اللہ نے جو وسائل عطا کئے ہیں ان کے ذریعہ یہ خدمت ہو سکے تا کہ ملک میں کوی بھوکا نہ رہے۔" آپ  نے اس اعلان کے ساتھ "علی والو! کوی بھوکا نہ رہے" تحریک کا آغاز فرمایا جہاں کچھ اہل خیر اور کمیٹیاں خدمت خلق کی خاطر آگے آئیں۔ وہیں بہت سے لوگوں نے مولانا سید صفی حیدر اور ادارہ تنظیم المکاتب میں مراجعہ کیا تو سربراہ تنظیم المکاتب کے وعدہ کے مطابق انکی مدد کی گئی۔ 

مومنین کرام! امداد پانے والوں کا نام، نمبر اور فوٹو ظاہر کرنا احترام انسانیت، حرمت مومن کے منافی اور تحریک دینداری کے اصولوں کے خلاف ہے لہذا آپ کو صرف یہ اطلاع دی جا رہی ہے کہ  آپ کے اپنے ادارہ تنظیم المکاتب سے 27 اپریل تک 14392 لوگوں کی مدد کی جا چکی ہے اور یہ سلسلہ آگے بھی جاری ہے۔ واضح رہے یہ امداد صرف لکھنو شہر تک محدود نہیں بلکہ ملک کے مختلف صوبوں، شہروں، دیہاتوں تک پہنچای جا رہی ہے۔ جس طرح ادارہ تنظیم المکاتب نے قوم و ملت کی مدد سے پورے ملک میں بستی بستی قریہ قریہ دینی تعلیم کے چراغ روشن کئے اسی طرح آج قوم ہی کی مدد سے ضرورت مندوں کی امداد کی سعادت حاصل کر رہا ہے۔ اور اس کار خیر میں دیگر کارکنان کے ساتھ سربراہ ادارہ تنظیم المکاتب حجت الاسلام والمسلمین عالیجناب مولانا سید صفی حیدر خود شب و روز خدمت میں مصروف ہیں تا کہ کوی بندہ خدا بھوکا نہ رہے۔ 

یاد رہے "تنظیم المکاتب" ایشیاء کا ایک عظیم شیعہ مذہبی قومی ادارہ ہے جس کے بانی خطیب اعظم مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ تھے اور جو 53 برس سے خدمات انجام دے رہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .
2 + 0 =