حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاک ڈاؤن سے جہاں ایک جانب کرونا وبا سے راحت ہے وہیں دوسری جانب اس نے عوامی معیشت کی کمر توڑ دی، جس سے عوام کا متوسط طبقہ اپنی بنیادی ضرورتوں (کھانے پانی) سے محروم نظر آتا ہے۔ عوام کی بنیادی ضروریات کو محسوس کرتے ہوئے ہندوستان کے عظیم شیعہ دینی قومی ادارہ تنظیم المکاتب کے سکریٹری مولانا سید صفی حیدر صاحب قبلہ نے "علی (علیہ السلام) والو! کوی بھوکا نہ رہے۔" بلا تفریق مذھب و ملت بشر دوستانہ تحریک کا آغاز کیا۔ لکھنو سمیت ملک کی دور دراز کی بستیوں رہنے والے مستحقین چاہے شیعہ ہوں یا سنی، ہندو ہوں یا مسلم سب تک یہ خدمات پہنچائی جا رہی ہیں۔
25 مارچ 2020 سے اب تک تقریبا 25 ہزار لوگوں کی مدد کی جا چکی ہے۔ جسمیں 70 لاکھ روپیہ سے زیادہ خرچ ہو چکا ہے۔
سکریٹری تنظیم المکاتب مولانا سید صفی حیدر صاحب خود کارکنان اور وابستگان ادارہ کے ہمراہ شب و روز انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں۔
واضح رہے تنظیم المکاتب ہندوستان کا ایک شیعہ دینی قومی ادارہ ہے جس کے زیر نظر پورے ملک میں ایک ہزار سے زیادہ مکاتب قائم ہیں اور اس کی دینی تعلیمی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں۔ 1968 میں خطیب اعظم مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ نے اسکی بنیاد رکھی تھی۔