۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
تنظیم المکاتب

حوزہ/25 مارچ 2020 سے 2 مئی 2020 تک 17955 لوگوں کی مدد کی جا چکی ہے جسمیں 5437654 روپیہ خرچ ہوے، ابھی 8271 مستحقین کی امداد پہچانا باقی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پورے ملک میں لاک ڈاون کے چلتے سربراہ تنظیم المکاتب حجت الاسلام والمسلمین عالیجناب مولانا سید صفی حیدر زیدی نے "علی (علیہ السلام) والو! کوی بھوکا نہ رہنے پاے مھم" کا آغاز کیا۔ جس کے ذریعہ ضرورت مندوں کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ امداد نہ فقط لکھنو شہر بلکہ ہندوستان کے مختلف شہروں اور دیہاتوں تک پہنچای جا رہی ہے۔ 25 مارچ 2020 سے 2 مئی 2020 تک 17955 لوگوں کی مدد کی جا چکی ہے جسمیں 5437654 روپیہ خرچ ہوے، ابھی 8271 مستحقین کی امداد پہچانا باقی ہے۔

واضح رہے کرونا وائرس کے چلتے پورے ملک میں لاک ڈاون نافذ ہونے کے سبب متوسط طبقہ سخت اقتصادی مشکلات سے دوچار ہے جسکی وجہ سے مستحقین اور ضرورت مندوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہی ہو رہا۔ ایسی صورت میں بلا تفریق مذھب و ملت انسانیت کی مدد اور جان کی حفاظت کو ضروری سمجھتے ہوے ادارہ تنظیم المکاتب نے بشر دوستانہ خدمات کا آغاز کیا۔ اس خدمت میں دیگر کارکنان کے ساتھ ساتھ خود سربراہ تنظیم المکاتب مولانا سید صفی حیدر صاحب قبلہ دن و رات خدمت میں مصروف ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .