۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
الجواد فاؤنڈیشن، ویسٹ بنگال

حوزہ/الجواد فاونڈیشن کے صدر مولانا سید مناظر حسین نقوی کی کوششوں سے مستحقین تک راشن پہچانے کا قابل تعریف اقدام ملک کے گوشہ و کنار تک جاری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ھندوستان کے مختلف علاقوں میں ضرورت مند لوگون کی امداد کا سلسلہ الجواد فاونڈیشن کے صدر مولانا سید مناظر حسین نقوی کی کوششوں سے مستحقین تک راشن پہچانے کا قابل تعریف اقدام ملک کے گوشہ و کنار تک جاری ہے ویسٹ بنگال کے ان تین گاؤں، کمارپور و شاگرکلب، و نونا گھونا، میں مولانا منیر عباس کے ذریعہ غریب اور ضرورتمند لوگوں تک راشن پہچایا گیا۔

ماہ رحمت و برکت رمضان المبارک مھینہ کو مد نظر رکھتے ہوئے اور اس مشکل وقت میں کرونا جیسی مریضی کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاون سے ضرورتمندوں، مزدور، غریبوں، تک راشن پہچانے کی کوشش کی گئی تاکی یہ لوگ گھروں میں پریشان نہ ہوں۔

مولانا منیر عباس نے علاقہ کے بہت زیاد پریشان حال اور ضرورتمند لوگوں کے گھروں تک انسانی وظیفہ سمجھتے ہوئے امداد پہچانے میں الجواد فاونڈیشن کا ساتھ دیا۔

یاد رہے کی الجواد فاونڈیشن ابھی تک ملک کے بہت سے علاقوں اور مختلف صوبوں میں قابل تحسین کام انجام دے رہا ہے جس کی وجہ سے مومنین کی زبانوں پر اچھے نام سے ادارہ کو یاد کیا جارہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .