۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
الجواد فاؤنڈیشن

حوزہ/ الجواد فاؤنڈیشن کے صدر کی کوششوں سے یہ قدم اٹھایا گیا کہ ضرورت مند خانوادہ کو روز مرہ کی زندگی کے سامان فراہم کئے گئے ہیں۔ 

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الجواد فاؤنڈیشن کے صدر مولانا مناظر حسین نقوی کی جانب سے کرونا جیسی وباء اور حکومت ہندوستان کی جانب سے اکیس روزہ لاک ڈاؤن کو دیکھتے ہوئے ضلع ہردوئی کے علاقے میں ضرورتمند مؤمنین افراد جنکے گھروں کے اخراجات روزانہ کی محنت سے چلتے ہیں اس بیماری کی وجہ سے انکے گھروں میں نہ ہی ضرورت کے سامان اور نہ ہی روز مرہ کے کھانے پینے کے سامان ہیں اب وہ صرف گھروں میں بیٹھے ہیں لحاظہ ان تمام مشکلات کو دیکھتے ہوئے الجواد فاؤنڈیشن کے صدر کی  کوششوں سے یہ قدم اٹھایا گیا کہ ضرورت مند خانوادہ کو روز مرہ کی زندگی کے سامان فراہم کیے جائیں۔ 

واضح رہے کہ مولانا سید مناظر حسین نقوی ایران میں بھی ہندوستانی طلاب کے لئے بھی ایک مددگار کی حیثیت سے پہچانے جاتے ہیں اور ہر ضرورتمند کی مدد اس طریقے سے کرتے ہیں کہ دوسروں کو خبر بھی نہی ہوتی اور اگر مولانا کے پاس کوئی طالب علم کسی وقت بھی پہنچ جائے وہ اسی وقت اسکی مدد کے لئے تیار رہتے ہیں انکی انہیں تمام تر خدمات کی وجہ سے لوگ انکو انسانی مددگار کے نام سے یاد کرتے ہیں۔

مولانا سید مناظر حسین نقوی و الجواد فاؤنڈیشن کے کارکنان نے بارگاہ الٰہی میں یک دست ہوکر دعا کی کہ پروردگار تمام عالم اسلام اور عالم انسانیت میں جو بھی اس مرض میں مبتلاء ہے جلد از جلد اس عظیم اور پر برکت مہینہ و امام زمان  عجل کے صدقہ میں انکو شفاء اور سلامتی عطا فرمائے اور اس مریضی سے محفوظ رکھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .