۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
کعبه

حوزہ/جہاں اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے حج کو محدود کردیا گیا ہے وہی پر بعض اداروں کی جانب سے مخصوص حج ایپ تیار کی جارہی ہے جس کے زریعے سے دور سے حج کے مناظر اور زیارت سے دل کو سکون فراہم کیا جاسکتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جہاں اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے حج کو محدود کردیا گیا ہے وہی پر بعض اداروں کی جانب سے مخصوص حج ایپ تیار کی جارہی ہے جس کے زریعے سے دور سے حج کے مناظر اور زیارت سے دل کو سکون فراہم کیا جاسکتا ہے۔

وال اسٹریٹ کے مطابق حج مسلمانوں کے ایک لیے ایک عظیم اور احساسات و جذبات سے لبریز عبادت شمار کی جاتی ہے اور ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ ایک بار خانہ کعبہ کی زیارت کرے۔

اس سال کورونا وایرس کی وجہ سے سعودی حکام نے حج کو محدود کردیا ہے اور صرف ایک ہزار افراد ملک کے اندر سے ایس اوپیز پر عمل کے ساتھ حج بجا لاسکتے ہیں۔ہزاروں خواہشمندوں کی آرزو پوری نہ ہونے کی وجہ سے بعض کمپنیوں کی جانب سے اس طرح کے ایپس تیار کیے جارہے ہیں جس سے وہ آن لاین حج کے مناظر سے دل کو سکون بخش سکتے ہیں۔ان ایپلیکیشنز سے عاشقان کعبہ حج کے بعد بھی دلوں کو قرار دینے کے لیے ان سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

عدنان مقبول جو آن لاین حج ایپس «لبیک» (Labbaik  کے انجنیر ہے کا کہنا تھا،ہمارا ایمان ہے کہ حج کا نعم البدل ممکن نہیں تاہم بیقرار دلوں کو کچھ تسلی دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

لبیک ایپ کے انجنیر کا کہنا ہے کہ اس سے تھری ڈی پر حج سے کچھ لطف اٹھایا جاسکتا ہے مذکورہ کمپنی اس سے پہلے «وضو» (WUZU  ایپ بھی تیار کرچکا ہے جس میں حج کے مناظر موجود ہیں۔ایک اور ایپ iUmrah» بھی تیار کیا گیا ہے جس سے خواہمشند دور سے حج بجا لانے کی مشق کرسکتے ہیں۔

ایپ بنانے والے احمد عبدالله کا کہنا ہے: اس پروگرام کے زریعے سے وہ افراد جو کعبہ کے قریب ہے ان سے آپ درخواست کرسکتے ہیں کہ وہ آپ کی جگہ زیارت بجا لائے۔

البتہ اکثر علما کا اتفاق ہے کہ آن لاین زیارت حقیقی زیارت کی جگہ نہیں لے سکتی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .