۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
الجواد فاؤنڈیشن

حوزہ/چنڈی گڑھ پنجاب میں دور دراز سے گئےہوئے مومنین جو محنت و مزدوری کرتے ہین انکے لئے الجواد فاونڈیشن کی جانب سے راشن تقسیم کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الجواد فاونڈیشن اس مشکل وقت میں جو کرونا وائرس کی وجہ سے ہندوستان میں لاک ڈاؤن چل رہا ہے، اس کی وجہ سے روز مرہ کی کمائی کرنے والے افراد بہت ہی مشکل میں ہیں انکی امداد کے لے الجواد فاونڈیشن بہترین کام انجام دے رہا ہے، ملک کے مختلف جگہوں پر فاونڈیشن کی جانب سے  ضرورت مندوں کو راشن اور روز مرہ کی زندگی کے وسائل گھر تک پہنچا رہا ہے۔

الجواد فاونڈیشن کے جنرل سیکریٹری مولانا سید مناظر حسین نقوی جو ایک انسان دوست اور مددگار انسان ہیں جنکی کوشش ہمیشہ ضرورت مند افراد کی مدد کرنا ہے، انکی زندگی کا نیک عمل ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں میں اور علماء میں محبوب مانے جاتے ہین لوگ انکی تعریف اور ذکر اچھے افرد کی حیثیت سے کرتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مولانا مناظر کی زندگی مشھد مقدس میں بھی سادہ زندگی ہے جس کی تعریف طلاب ہندوستان اور دیگر ملک کے افراد کرتے ہیں اور ایرانی علماء بھی مولانا کو بہت چاہتے ہیں مولانا کی فکر ایک انقلابی فکر ہے اور لوگ رھبر معظم کے چاہنے والوں میں سے پہچانتے ہیں مولانا مناظر حسین نقوی کا جامعہ المصطفی یونیورسٹی کے محترم طلاب میں شمار کیا جا جاتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .