حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الجواد فاونڈیشن کے رابط مولانا ڈاکٹر سید ذوالفقار جعفری کے ذریعہ مظفر پور بہار مین ضرورت مند لوگوں تک راشن پہچایا گیا مولانا ذوالفقار جعفری نے متدین افراد کے ذریعہ ضرورت مند افراد کے گھر تک امداد پہنچائی۔
یاد رہے الجواد فاونڈیشن کے صدر جناب مولانا سید مناظر حسین نقوی رات دن اس مشکل وقت میں کہ جب پورے ملک ہندوستان میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب مزدور افراد پریشان ہین انکے لئے راشن پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ ان مشکل حالات میں بھی کوئ بندہ خدا پریشان نہ ہو ابھی تک الجواد فاؤنڈیشن کی جانب سے حالات حاضرہ کو مد نظر رکھتے ہوئے ہندوستان کے مختلف شہروں و علاقوں مین لوگوں تک راشن اور امداد رسانی کا کام کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق الجواد فاؤنڈیشن کے صدر نے کہا کہ آنے والے ایام میں خدمت خلق کی کوششیں جاری رہیں گی اور یہی دعا بھی ہے خداوند متعال سے کہ خداوند ہماری توفیقات میں مزید اضافہ فرمائے تاکہ مؤمنین کی خدمت کرتے رہیں، اور ساتھ ہی الجواد فاؤنڈیشن کے تمام اراکین دعا گو ہیں کہ بحق اھل بیت علیھم السلام پرودگار لوگوں کو اس وبائی مرض سے نجات دے اور تمام مریضوں کو شفایابی و سلامتی عطا کرے تاکہ لوگ بطور احسن اپنی زندگی گزاریں۔