۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
الجواد فاؤنڈیشن

حوزہ/دوری اجمیر راجستھان میں الجواد فاونڈیشن کی کوشیشوں سے ضرورت مندوں میں بستہ کرامت حضرت فاطمہ زھرا سلام اللہ علیہا کافی تعدات میں تقسیم کئے گئے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الجواد فاؤنڈیشن اور انکے ہمراہ خیرین کی طرف سے ہندوستان کے مختلف علاقوں میں ضرورت مند لوگوں کی امداد رسانی اور تقسیم راشن کا سلسلہ کافی زوروں سے جاری ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اس ذمہ داری کو مولانا سید ذیشان حیدر زیدی امام جمعہ دوری اور کاظمی صاحب نے احسن طریقہ سے ضرورت مند افراد میں تقسیم کیا اور بڑے احترام کے ساتھ مستحقین کے گھروں تک پہونچایا۔

اطلاعات کے مطابق ابھی تک ھندوستان کے مختلف صوبوں اور متعدد شھر و بستیوں میں ہزاروں افراد تک راشن پہنچایا جا چکا ہے، اور ابھی بھی جاری ہے۔ جس سے ملک کے کافی لوگ اظھار رضایت کر رہے ہیں اور الجواد فاونڈیشن کے صدر مولانا سید مناظر حسین نقوی کو کافی سراہا جارہا ہے اور علمائے کرام بھی مولانا سید مناظر نقوی کی کوشیشوں کی ستائش کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

جب حوزہ نیوز ایجنسی کے صحافی نے صدر الجواد فاؤنڈیشن مولانا مناظر حسین نقوی سے گفتگو کی تو انہوں نے کہا کہ لوگوں کی خدمت و غریب عوام کی ترقی اور ان کو بنیادی ضروریات کی فراہمی ہی ہماری زندگی کا مشن ہے اور اصل مقصد ہے ہم خداوند کی بارگاہ میں دعا گو ہیں کہ ہماری اس ادنا سی کوشش کو قبول کرے اور ساتھ ہی اسی خلوص کے ساتھ ہماری توفیقات میں اضافہ فرمائیں کے ہم لوگوں کی خدمت کرتے رہیں۔ 

یقینا مولانا اھل علم کے درمیان مقبول افراد میں سے جانے جاتے ہیں اور سبھی عزت احترام سے انکا ذکر کرتے ہیں مولانا سید مناظر ایران میں بھی طلاب کرام میں محترم لوگوں میں سے پہچانے جاتے ہیں ہمیشہ مولانا کی کوشش یہی رہتی ہے کی طلاب کرام کی مدد عزت و احترام کے ساتھ کی جائے۔

واضح رہے کہ ھندوستان میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب و مزدور لوگ جہاں پریشان ہیں اس وقت الجواد فاونڈیشن کی مدد سے کافی لوگوں کو امداد پہنچ رہی ہے اس چیز کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے اور حالات کو دیکھتے ہوئے اس کار خیر کی ذمہ داری کو اس ادارہ نے اچھے انداز میں  بخوبی انجام دیا ہے اور دے رہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .