۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
الجواد فاؤنڈیشن

حوزہ/مشھد مقدس میں ھندوستانی طلاب کے درمیان الجواد فاؤنڈیشن کے توسط سے بستہ کرامات حضرت فاطمہ زھرا ع خاص کر وہ افراد جو خانوادہ کے ساتھ مقیم ہیں انکی خدمت میں بڑی عزت و احترم کے ساتھ پیش کیا گیا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مشھد مقدس میں ھندوستانی طلاب کے درمیان الجواد فاؤنڈیشن کے توسط سے بستہ کرامات حضرت فاطمہ زھرا ع خاص کر وہ افراد جو خانوادہ کے ساتھ مقیم ہیں انکی خدمت میں بڑی عزت و احترم کے ساتھ پیش کیا گیا۔

 الجواد فاؤنڈیشن کے مشھد مقدس کا شعبہ ھمیشہ طلاب کرام کی حمایت جان و دل کے ساتھ کرتا رہتا ہے خاص کر مولانا سید مناظر حسین نقوی ہمہ وقت طلاب کی ہمراہی ہر موڈ پر کرتے نظر آتے ہیں اسی کی وجہ سے طلاب کرام مولانا سید مناظر حسین نقوی کو ایک اپنا ہمدرد بھائی کی طرح جانتے ہیں اور جان و دل سے انکی ہمراہی کرتے ہیں۔ یقینا مولانا سید مناظر حسین نقوی طلاب کرام اور علمائےکرام کے درمیان محبوب ترین لوگوں میں سے شمار کئے جاتے ہیں اور طلاب کرام بھی انکے لے ہمہ وقت دعا گو رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ الجواد فاونڈیشن ھندوستان میں لاک ڈاؤن کو مد نظر رکھتے ہوئے ملک کے گوشہ و کنار میں ضرورت مند افراد کے درمیان راشن پہنچانے کی اپنی تمام تر کوشیشوں میں رات دن مصروف ہے اور ابھی تک ھزاروں ضرورت مند افراد تک راشن پہونچا چکا ہے اسی کو دیکھتے ہوئے ملک کے علما اور خیرین اور مومنین مولانا سید مناظر حسین نقوی کو بہت اچھے نام سے یاد کر رہے ہیں اور سراہا جارہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .