۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
الجواد فاؤنڈیشن

حوزہ/ماہ رمضان المبارک کے بابرکت مھینہ میں ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنا ایک عظیم ثواب ہے جسکی تاکید معصومین علیھم السلام اور قرآن کریم نے بھی کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ماہ رمضان المبارک کے بابرکت مھینہ میں ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنا ایک عظیم ثواب ہے جسکی تاکید معصومین علیھم السلام اور قرآن کریم نے بھی کی ہے۔

آج کے موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے کرونا جیسی مریضی کی وجہ سے تمام دنیا پریشان ہے تمام کام کاج بند مدرسوں میں تعطیل اور لوگ اپنے گھروں میں قید اور اس صورت حال میں ماہ مبارک رمضان جو برکت اور اور صلح رحمی کا مھینہ ہے اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے الجواد فاونڈیشن کی کوششیں تیز ہوئیں مستحقین تک امداد رسائی کرنے میں الجواد فاونڈیشن جو لاک ڈاون کے پہلے روز سے ہی اب تک مزدور اور غریب مومنین تک راشن پہچانے میں پیش قدم رھا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اندھرا پردیش کے وجے واڑا میں وہاں کے مقامی مومنین کے ذریعہ سے پریشان حال مومنین کو انکے گھروں تک الجواد فاؤنڈیشن کے ذریعہ راشن پہچایا گیا تاکہ ماہ رحمت و برکت اور عبادت کے اس مھینہ میں روزہ دار پریشان حال نہ رہیں، اسی کے ساتھ ساتھ ملک کے دوسرے صوبون کے متعدد بستیوں میں بھی الجواد فاوندیشن کی جانب سے ضرورت مند لوگون تک امداد رسائی کی گئ۔

واضح رہے کہ ابھی تک مولانا سید مناظر حسین نقوی صدر الجواد فاونڈیشن کے ذریعہ ھندوستان کے مختلف صوبوں میں ضرورت مند افراد تک راشن پہچایا گیا، مولانا سید مناظر نقوی اپنی کوشیشوں کے ذریعہ لوگوں تک خدمات پہچانے میں رات دن لگے ہوئے ہیں بستیوں سے موصول رپوٹ کے مطابق مومنین مولانا کے لے کافی دعائیں اور فاونڈیشن کی تعریف کر رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .