حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ماہ مبارک رمضان میں ضرورت مند لوگوں کی احتیاج محسوس کرتے ہوئے ایک طرف ملک میں موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے لوگ بھت پریشان ہین، اس کو مد نظر رکھتے ہوئے الجواد فاونڈیشن کے صدر مولانا سید مناظر حسین نقوی اور انکے ہمراہ خیرین کی امداد رسانی کیکوشیشیں کافی تیز ہوگئیں ہیں، کہ ماہ رحمت و برکت رمضان المبارک میں غریب و ضرورت مند افراد پریشان نہ ہوں، بلخوصوص افطاری اور سحری کے لئے۔
اطلاعات کے مطابق آج الجواد فاوندیشن کی طرف سے ضلع مئو کے شھر کوپا گنج میں کافی تعداد میں ضرورت مند مومنین کے درمیان راشن تقسیم کیا گیا اور اس زمہ داری کو بخوبی مولانا نیر عباس نے انجام دیا، اور ساتھ ساتھ مبارکپور اعظم گڑھ میں مولانا غمخوار کے زریعہ ضرورت مند لوگون تک راشن پہچایا، گیا۔
واضح رہے کہ الجواد فاونڈیشن نے ھندوستان کے مختلف صوبوں اور شھروں و بستیوں میں خیرین کی مدد سے امداد رسانی و بستہ کرامت کو ضرورتمند افراد کے درمیان پہچانے کے امور کو بخوبی انجام دیا ہے، انھیں تمام وجوہات کے سبب الجواد فاؤنڈیشن لوگوں کے درمیان فعال اداروں مین شمار کیا جاتا ہے۔ یقینا الجواد فاونڈیشن ھندوستان کے منطقہ محرومہ تک امداد پہچانے میں پیش قدم رہا ہے، جسکی وجہ سے ادارہ، و صدر الجواد فاؤنڈیشن مولانا مناظر نقوی لوگوں کے درمیان پرتلاش، اور زحمت کش، افراد میں شمار کئے جاتے ہیں۔
News ID: 360487
4 مئی 2020 - 04:39
- پرنٹ
حوزہ/بستہ کرامت حضرت فاطمہ زھرا ع الجواد فاونڈیشن کی کوشیشوں سے مبارکپور، کوپا گنج مئو میں و ملک کے مختلف و متعدد مقامات پر ضرورت مندوں کے درمیان تقسیم کئے جارہے ہیں۔