حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے پریشان غریب لوگوں تک ملک کے مختلف علاقوں میں ضرورت مند لوگون کی امداد کا سلسلہ الجواد فاونڈیشن کے صدر مولانا سید مناظر حسین نقوی کی کوششوں سے مستحقین تک راشن پہچانے کا قابل تحسین سلسلہ ملک کے گوشہ و کنار تک جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق ضلع ھردوئی کے بلگرام قصبہ میں مولانا سید حسین عباس مدیر مدرسہ امام صادق ع بلگرام کے ذریعہ غریب لوگوں تک راشن پہچایا گیا ماہ رمضان کے مبارک مھینہ کو مد نظر رکھتے ہوئے اور کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون سے ضرورتمندوں، مزدور، غریبوں، تک راشن پہچانے کی کوشش کی گئی تاکی یہ لوگ گھروں میں پریشان نہ ہوں، مولانا سید حسین عباس نے علاقہ کے بہت زیادہ پریشان حال لوگون کے گھروں تک انسان دوستانہ امداد پہچانے میں الجواد فاونڈیشن کا بھر پور ساتھ دیا۔
یاد رہے کی الجواد فاونڈیشن انہی خدمات کی وجہ سے لوگوں میں جانا پہچانا ادارہ ہے اور علما اور اور ملک کی بستیوں کے افراد اچھے نام سے اس ادارہ کو یاد کرتے ہیں
اور فاونڈیشن کے صدر مولانا سید مناظر حسین نقوی کو انسان دوست اور مددگار اور پر تلاش افراد میں سے یاد کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ مولانا مناظر علماء کرام اور طلاب میں بھی محبوب ترین لوگوں میں سے شمار ہوتے ہیں۔