۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حجۃ الاسلام و المسلمین مھدوی پور کا الجواد فاؤنڈیشن شعبہ مشہد کا دورہ

حوزہ/ نمائندہ محترم ولی فقہ ہندوستان حجۃ الاسلام و المسلمین مھدوی پور نے الجوادفاونڈیشن شعبہ مشہد مقدس میں پہنچ کر الجواد فاونڈیشن کے فرہنگی اور علمی خدمات کا جائزہ لیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نمائندہ محترم ولی فقہ ہندوستان حجۃ الاسلام و المسلمین مھدوی پور نے الجوادفاونڈیشن شعبہ مشہد مقدس پہنچ کر الجواد فاونڈیشن کے ثقافتی اور علمی خدمات کا جائزہ لیا۔

الجواد فاونڈیشن کے جرنل سکریٹری مولانا سید مناظر حسین نقوی نے فاونڈیشن کی تمام خدمات سے آگاہ کیا اور کہا کہ الجواد فاونڈیشن کافی عرصہ سے ہندوستان کے مختلف مقامات پر مؤمنین کے لیے علمی اور فرہنگی کام انجام دے رہا ہے بلخصوص مسائل اعتقادی اور اجتماعی کاموں میں کافی خدمات انجام دے چکا ہے اور ایام عزاے فاطمیہ کے فروغ دینے میں 2004 سے لیکر ابھی تک کافی خدمات انجام دے چکا ہے۔ آج الحمدواللہ ملک کے گوشہ و کنار میں عزاے فاطمیہ اپنی شان و شوکت کے ساتھ برگزار ہونے لگی ہے ، اور مشھد مقدس میں بھی کافی فعالیت انجام دیتا آرہا ہے۔

نمائندہ محترم ولی فقہ ہندوستان حجۃ الاسلام والمسلمین آقای مھدوی پور نے خدمات الجواد فاونڈیشن تعریف کرتے ہوئے کہا میں اس فاونڈیشن کی خدمات کو ہندوستان کے مختلف علاقوں سے مطلع ہوتا رہتا ہوں بلخصوص ایام عزاے فاطمیہ کو بشکوہ برگزار کرنے میں اس ادارہ نے کافی کاوشیں کی ہیں اور اس کا نتیجہ سامنے ہے۔

نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان نے الجواد فاونڈیشن کی طلاب کے درمیان خدمات کو قابل قدر قرا دیا اور کہا میں جانتا ہوں کی مناظر نقوی سکریٹری الجواد فاونڈیشن فرد دلسوز اور خدوم اور مخلص افراد میں سے ایک ہیں۔

آخر میں طلاب خوابگاہ فاطمیہ کا بھی نزدیک سے جائزہ لیا طلاب کو علم حاصل کرنے کی ترغیب دلائی اور طلاب کی کامیابی اور کامرانی کے لیے دعا کی۔

حجۃ الاسلام و المسلمین مھدوی پور کا الجواد فاؤنڈیشن شعبہ مشہد کا دورہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .