۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
الجواد فاؤنڈیشن

حوزہ/الجواد فاونڈیشن کے صدر مولانا سید مناظر حسین نقوی کی کوششوں سے  مستحقین تک راشن پہچانے کا قابل تحسین سلسلہ ملک کے گوشہ و کنار تک جاری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے پریشان غریب لوگوں تک ملک کے مختلف علاقوں میں ضرورت مند لوگون کی امداد کا سلسلہ الجواد فاونڈیشن کے صدر مولانا سید مناظر حسین نقوی کی کوششوں سے  مستحقین تک راشن پہچانے کا قابل تحسین سلسلہ ملک کے گوشہ و کنار تک جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق ضلع ھردوئی کے بلگرام قصبہ میں مولانا سید حسین عباس مدیر مدرسہ امام صادق ع بلگرام کے ذریعہ غریب لوگوں تک راشن پہچایا گیا ماہ رمضان کے مبارک مھینہ کو مد نظر رکھتے ہوئے اور کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون سے ضرورتمندوں، مزدور، غریبوں، تک راشن پہچانے کی کوشش کی گئی تاکی یہ لوگ گھروں میں پریشان نہ ہوں، مولانا سید حسین عباس نے علاقہ کے بہت زیادہ پریشان حال لوگون کے گھروں تک انسان دوستانہ امداد پہچانے میں الجواد فاونڈیشن کا بھر پور ساتھ دیا۔ 

یاد رہے کی الجواد فاونڈیشن انہی خدمات کی وجہ سے لوگوں میں جانا پہچانا ادارہ ہے اور علما اور اور ملک کی بستیوں کے افراد اچھے نام سے اس ادارہ کو یاد کرتے ہیں
اور فاونڈیشن کے صدر مولانا سید مناظر حسین نقوی کو انسان دوست اور مددگار اور پر تلاش افراد میں سے یاد کیا جاتا ہے۔ 

واضح رہے کہ مولانا مناظر علماء کرام اور طلاب میں بھی محبوب ترین لوگوں میں سے شمار ہوتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • تحریر فاطمہ نقوی IN 15:42 - 2020/05/23
    0 0
    ہم لوگ بہت پریشن ہے یہاں کسی قسم کی کوئی امداد نہیں ہوئی ہم لوگ دوسروں کے گھروں میں گھروں کا کام کرنے جاتے ہیں لیکن لاکدان کی وجہ سے سب لوگوں نے گھروں میں آنے سے منع کر دیا ہے جس وجہ سے بہت پریشانی بڑھ گئی ہیں آپ لوگوں سے گزارش ہے ایسے مشکل وقت میں کچھ مدد کر دیں۔ شکریہ