۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
مولانا سید حسن رضا نقوی 

حوزہ/ ان دنوں میں ہر مومن اپنے آپ کو مکتب فاطمی کا علمبردار سمجھے اور فکر سیدہ کا حامل نظر آئے اور اس کے ساتھ ساتھ تمام اپنے سوشل اکاؤنٹ پر کوئی ہنسی مذاق اور بے ہودہ اخلاقیات سے گری پوسٹ نہ لگائیں بلکہ پیام سیدہ سلام اللہُ علیہا کو عام کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید حسن رضا نقوی قم المقدسہ نے ایام فاطمیہ کی مناسبت سے کہا کہ بزرگان تو یقیناً اس امر سے آگاہ ہیں مگر آج کے نوجوان نسل کی آگاہی کے لئے متوجہ کرنا بہت ضروری سمجھتا ہوں کہ آج کا جوان بھی اس امر سے آگاہ اور محتاط ہو جائیں کہ مورخہ 18 دسمبر 2021 بروز ہفتہ بمطابق 13 جمادی الاول 1443 ہجری سے مخدومہ کونین سیدہ فاطمتہ الزہرہ سلام اللہ علیہا کی شہادت اور گریہ و زاری کے ایام شروع ہو رہے ہیں اور خاتون جنت کی یہ عزاداری مورخہ 7 جنوری 2022 ، بروز جمعہ ، 3 جمادی الثانی 1443 ہجری تک جاری رہیں گے،اس لئے ان دنوں کو ایام فاطمیہ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

مولانا موصوف نے بچوں، نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں میں ہر مومن اپنے آپ کو مکتب فاطمی کا علمبردار سمجھے اور فکر سیدہ کا حامل نظر آئے اور اس کے ساتھ ساتھ تمام اپنے سوشل اکاؤنٹ پر کوئی ہنسی مذاق اور بے ہودہ اخلاقیات سے گری پوسٹ نہ لگائیں بلکہ پیام سیدہ سلام اللہُ علیہا کو عام کریں۔

انہوں نے کہا کہ ان ایام کو ایام محرم کی طرح بڑے سوگ کے ساتھ منائیں، سوشل میڈیا پر طاہرہ زکیہ بی بی کے مصائب کو ذیادہ سے زیادہ عام کریں۔ یقیناً جہاں یہ عمل خوشنودی خدا اور اہلبیت کا سبب بنے گا وہاں پر ہم سب کی بخشش کا بھی سبب بنے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .