۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
حضرت امام علی رضا (ع) کے خدام

حوزہ/ عشرہ فاطمیہ اور دختر پیغمبر گرامی اسلام(ص) حضرت فاطمہ زہرا (س) کےیوم شہادت کی مناسبت سے حرم مطہر رضوی کے ادارہ اماکن متبرکہ کے زیراہتمام امام رضا(ع) موکب پر ایک لاکھ افراد کے لئے کھانے تیار کر کے مشہد مقدس کے مضافات میں مستحق افراد کے درمیان تقسیم کئے جارہے ہيں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کی رپورٹ کے مطابق، امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر  کے ادارہ اماکن متبرکہ کےسربراہ محمد توکلی نے فلاحی انسٹیٹیوٹ حضرت علی اکبر(ع) کا دورہ کیا اور عشرہ فاطمیہ میں تیار ہونے والے کھانے اور انہیں پیک اور تقسیم کئے جانے کے  تمام مراحل کا نزدیک سے مشاہدہ کیا ، اس موقع پر  ان کا کہنا تھا کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی خاص عنایت اورحرم مطہر رضوی کے خادموں  کے تعاون  سے امام رضا(ع) موکب پر روزانہ دس ہزار افراد کے لئے غذا تیار کی جاتی ہے جسے عشرہ فاطمیہ کے دنوں میں مشہد مقدس کے مضافات میں غریب و مستحق افراد کے درمیان تقسیم کیا جارہا ہے   

انہوں نے کہا کہ امام رضا(ع) موکب پر چار سو سے زائد اعزازی خدام کام کرتے ہیں جن میں سے دو سو افراد باورچی اور ان کے ساتھ کچن میں کام کرنے والے افراد ہیں، ان ایّام میں یہ افراد بارہ یا چوبیس گھنٹے کی شفٹ  انجام دے کر   پسمانداہ علاقوں میں بسنے والے نادار    افراد کے لئے  تازہ کھانے تیار کرتے ہیں۔

حرم مطہر رضوی کے ادارہ اماکن متبرکہ کے سربراہ نے مشہد مقدس کے مضافات میں بسنے والے غریبوں کے درمیان  کھانے تقسیم کرنے کے مراحل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جن پسماندہ  علاقوں اور غریب افراد کے درمیان کھانا تقسیم کیا جارہا ہے ان کی گذشتہ ماہ میں نشاندہی ہو چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مشہد مقدس کے مضافات میں تقسیم کی جانے والی متبرک غذا باقاعدہ طور پر عشرہ فاطمیہ کے شروع ہوتے ہی یعنی سات جنوری ۲۰۲۱ سے شروع کی جا چکی ہے اور یہ سلسلہ اٹھارہ جنوری تک جاری رہے گا۔ ان دس دنوں کے دوران ایک لاکھ تازہ  کھانے  کے پیکیٹس مشہد مقدس کے مضافات میں بسنے والے مستحق افراد کے درمیان تقسیم کی جائیں  گي ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .