۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
150 افغان مهاجر جوڑوں کی حرم مطہر رضوی میں اجتماعی شادی

حوزہ/ حضرت امام علی رضا (ع) کے حرم مطہر سے وابستہ فلاحی ادارہ کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے شعبہ خواتین و خاندانی امور کے تعاون سے مشہد مقدس کے مضافات میں مقیم تارکین وطن کے لئے دوسری بار اجتماعی طور پر شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا اس تقریب کا عنوان ’’رضوی طرز زندگی‘‘ رکھا گیا جس میں ان نئے شادی شدہ جوڑوں نے شرکت کی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حضرت امام علی رضا (ع) کے حرم مطہر سے وابستہ فلاحی ادارہ کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے شعبہ خواتین و خاندانی امور کے تعاون سے مشہد مقدس کے مضافات میں مقیم تارکین وطن کے لئے دوسری بار اجتماعی طور پر شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا اس تقریب کا عنوان ’’رضوی طرز زندگی‘‘ رکھا گیا جس میں ان نئے شادی شدہ جوڑوں نے شرکت کی ۔

واضح رہے کہ کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے شعبہ خواتین و خاندانی امور کے تعاون سے پچھلے چار برسوں سے ’’رضوی طرز زندگی‘‘ کے عنوان سے یہ پروگرام چل رہا ہے،اس پروگرام کا مقصد ؛آستان قدس رضوی اور عوامی تنظیموں اور فلاحی اداروں کے تعاون اور توانائیوں کو بروئے کارلاتے ہوئے نئے شادی شدہ جوڑوں کی زندگی کو مستحکم اور بہتر بنانا ہے یہ سلسلہ زائرین و مجاورین کے لئے جاری و ساری رہے گا۔

شادی کی اس تقریب میں معاشرے کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جس میں فلاحی اداروں سے وابستہ اور مشہد مقدس کے مضافات میں بسنے والے غریب افراد کے علاوہ مقیم تارکین وطن بھی شامل تھے۔

محترمہ فاطمہ دژبرد نے اس پروگرام سے مستفید ہونے والے تارکین وطن کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا پہلا مرحلہ پچھلے سال اجرا کیا گیا جس میں تارکین وطن کے 100 جوڑوں نے شرکت کی تھی اور اس بار دوسرے مرحلہ میں ثقافتی و فلاحی مرکز تبیان کے تعاون سے مشہد مقدس کے مضافات میں مقیم تار کین وطن کے 150 ضرورتمند جوڑوں نے شرکت کی ، یہ نئے شادی شدہ جوڑے مشہد مقدس کے شہید رجائی ٹاؤن،شہید باہنرٹاؤن،مہرآباد،پنجتن اور التیمور وغیرہ علاقے میں رہائش پذیر ہیں۔

شادی سپورٹ اسکیم میں تین سال کی خدمات
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر سے وابستہ ادارے کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے مرکزِخواتین و خاندانی امور کی سربراہ محترمہ فاطمہ دژبرد نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ان شادی شدہ جوڑوں کو حرم مطہر کے دارالہدایہ رواق میں منعقدہ تقریب میں دعوت دی گئی اور انہيں قرآن کریم اور دیگر تحفے ہدئے کے طور پر دئے گئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .