۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
قم المقدسہ میں مراجع تقلید سے متولی آستان قدس رضوی کی ملاقات

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی نے مقدس شہر قم کے اپنے دورے میں مراجع عظام تقلید سے الگ الگ ملاقات کی جنمیں مختلف موضوعات منجملہ مشہد مقدس کے مضافات میں عوام میں دینی تعلیمات کے فروغ اور ثقافتی مسائل کے حل کی کوششوں ، دین مبین اسلام کی تبلیغ کے لئے اہل اورلائق افراد کی تربیت کے ساتھ باصلاحیت خطباء کی تربیت پر خصوصی توجہ،مشہد مقدس کے حوزہ علمیہ کی علمی حیثیت کو بحال کرنے اورحرم مطہر رضوی کی مذہبی سرگرمیوں اور زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آستان قدس رضوی کے متولی حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی نے قم میں اپنے قیام کے دوران مراجع عظام تقلید آیت اللہ جوادی آملی،آیت اللہ نوری ہمدانی، آیت اللہ ناصرمکارم شیرازی، آیت اللہ علوی گرگانی ، آیت اللہ صافی گلپایگانی اور آیت اللہ سبحانی سے ملاقات کی۔

ان ملاقاتوں میں مختلف موضوعات منجملہ مشہد مقدس کے مضافات میں عوام میں دینی تعلیمات کے فروغ اور ثقافتی مسائل کے حل کی کوششوں ، دین مبین اسلام کی تبلیغ کے لئے اہل اورلائق افراد کی تربیت کے ساتھ باصلاحیت خطباء کی تربیت پر خصوصی توجہ،مشہد مقدس کے حوزہ علمیہ کی علمی حیثیت کو بحال کرنے اور حرم مطہر رضوی کی مذہبی سرگرمیوں اور زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

مذکورہ بالا موضوعات کے علاوہ آستان قدس رضوی کے متولی نے کورونا وائرس کے ایّام میں آستان قدس رضوی کی جانب سے انجام پانے والی مذہبی ، ثقافتی وعلمی سرگرمیوں اورزائرین کے ساتھ ساتھ ضرورتمندوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کی ایک رپورٹ بھی پیش کی۔

مراجع عظام تقلید نے آستان قدس رضوی کی جانب سے مشہد مقدس کے مضافات میں انجام پانے والے دینی اور مذہبی امور،علمی اقدامات اور زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کی تعریف کی اور آستان قدس رضوی کے متولی کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .