منگل 22 فروری 2022 - 06:00
حجۃ الاسلام والمسلمین محمدی گلپائیگانی کی رہبر انقلاب اسلامی کی طرف سے آیت اللہ علوی گرگانی کی عیادت

حوزہ / حجۃ الاسلام والمسلمین محمدی گلپائیگانی نے شہر قم کے ایک ہسپتال میں جا کر رہبر انقلاب اسلامی کی طرف سے آیت اللہ علوی گرگانی کی عیادت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے دفتر کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین محمدی گلپائیگانی نے شہر قم کے ہسپتال جس میں آیت اللہ علوی گرگانی زیر علاج ہیں، وہاں جاکر رہبر انقلابِ اسلامی کی طرف سے ان کی عیادت کی ہے اور ان کی صحت اور علاج کے متعلق آگاہی حاصل کی۔

یاد رہے کہ حجت الاسلام والمسلمین محمدی گلپائیگانی نے آیت اللہ علوی گرگانی کو رہبر انقلاب اسلامی کا سلام اور ان کی صحت و سلامتی کیلئے نیک خواہشات اور دعائیں پہنچائیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha