۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
آیت الله علوی گرگانی

حوزہ/ آیت اللہ علوی گرگانی نے کہا: تبلیغ دین میں قرآن مجید کو معیار قرار دینا چاہیے اور لوگوں کو اس کتاب مقدس کے معانی اور مفہوم سے آگاہ کرنا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ علوی گرگانی نے ادارۂ اوقاف کے ثقافتی امور کے انچارج اور اس ادارے سے وابستہ تبلیغی امور میں سرگرم افراد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے قرآن کریم کی سورۂ "ص" کی آیت نمبر ۲۹ «کِتَابٌ أَنْزَلْنَاهُ إِلَیْکَ مُبَارَکٌ لِیَدَّبَّرُوا آیَاتِهِ وَ لِیَتَذَکَّرَ أُولُو الْأَلْبَابِ» کی تلاوت کی اور کہا: اس آیہ کریمہ میں بیان ہوا ہے کہ قرآن کریم ایک مبارک اور عظیم الشان کتاب ہے جو پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل ہوئی ہے تاکہ امت اس کی آیات میں تدبر و تفکر کرے۔

انہوں نے مزید کہا: "کتاب مبارک" کا معنی یہ ہے کہ قرآن مجید ہر لحاظ سے بشریت کے دردوں کی دوا ہے اور یہ کتاب انسانوں کی تمام مشکلات کو حل کرسکتی ہے بشرطیکہ وہ اس کتاب کی تعلیمات پر عمل کریں۔

آیت اللہ علوی گرگانی نے کہا: تبلیغ دین میں قرآن کریم کو ملاک اور معیار قرار دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا: اس آیہ کریمہ میں جو دوسری چیز بیان ہوئی ہے وہ آیاتِ قرآن مجید میں تدبر کرنا ہے کیونکہ صرف قرائت قرآن کا مکمل فائدہ نہیں ہے بلکہ اگر قرآن کریم کو سمجهنے کی کوشش کریں اور زندگی کے صحیح مفہوم تک پہنچ جائیں تو اس وقت ہم نے سعادت اور خوشبختی حاصل کر لی ہے۔

آیت اللہ علوی گرگانی نے کہا: اس آیہ کریمہ میں صاحبان عقل کو موردِ توجہ قرار دیا گیا ہے کیونکہ تمام لوگ انبیائے کرام علیہم السلام اور مبلّغانِ دین کی باتوں کو قبول نہیں کرتے اور ممکن ہے وہ ان کا تمسخر اور توہین کریں۔ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ انہوں نے انبیاء الہی کو قتل بهی کیا۔ صرف اہلِ خرد اور اہلِ تفکر ہی حق بات کو درک کرتے ہیں اور نجات حاصل کرتے ہیں پس اہلِ حق کی اقلیت اور باطل کے طرفداروں کی کثرت سے ڈرنا نہیں چاہیے۔

آیت اللہ علوی گرگانی نے آخر میں کہا: حضرت علی علیہ السلام کی روایت کے مطابق قرآن مجید وعظ و نصیحت کی بہترین کتاب ہے اور اس کی بہترین وعظ و نصیحت عبارت «قل هوالله احد…» ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .