۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
حجت الاسلام زوار حسین علوی

حوزہ / پاکستان کے شہر جنڈ میں "محفل انس با قرآن کریم"  کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں حجت الاسلام زوار حسین علوی نے شرکت اور خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین زوار حسین علوی نے جامعہ جعفریہ جنڈ میں منعقدہ "محفل انس با قرآن کریم" سے خطاب کرتے ہوئے قرآن کریم کی سورہ فرقان آیت نمبر 30 کی تفسیر بیان کرتے ہوئے کہا: قرآن مجید کی مہجوریت (ترک کر دینا) صرف تلاوت قرآن سے دور نہیں ہوتی بلکہ قرآن کریم کو مہجوریت سے نکالنے کے لیے اس کے معانی اور مفاہیم کو سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ہمارے دینی مدارس اور تعلیمی مراکز میں قرآنی تعلیمات پر اتنی توجہ نہیں دی جاتی جتنی توجہ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ماہ رمضان کو قرآن کریم کی بہار قرار دیتے ہوئے کہا: روایت میں ہے کہ ہر چیز کی بہار ہوتی ہے اور قرآن کریم کی بہار ماہ مبارک رمضان ہے۔

قرآن کریم رہتی دنیا تک پیغمبر اسلام (ص) کا معجزہ ہے

حجت الاسلام زوار حسین علوی نے کہا: قرآن مجید کتاب ہدایت اور کتاب نور ہے۔ جس طرح سورج ہر روز نئی روشنی کے ساتھ طلوع ہوتا ہے اسی طرح قرآن کریم کی تعلیمات ہر روز نئی ہیں۔ خود قرآن مجید کی گواہی کے مطابق اس کتاب میں تحریف ممکن نہیں ورنہ یہ کتاب حجیت سے ساقط ہو جائے گی۔

اس بین الاقوامی مبلغ نے کہا: معصومین علیہم السلام کے سوا آج تک کوئی اس کتاب کی گہرائی تک نہیں پہنچ سکا لیکن ہر شخص اپنی عقل و فراست کے مطابق قرآن کریم سے استفادہ کر سکتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .