حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ محمد جواد فاضل لنکرانی نے شہر قم میں مرحوم آیت اللہ فاضل لنکرانی کے گھر میں سیدعلی موسویان کے قرآن کریم کے خطی نسخے کی تقریب رونمائی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: قرآن کریم شیعہ کا بہترین سرمایہ اور شیعیت کی حقانیت کے لئے بہترین دلیل ہے۔
مرکز فقہی ائمہ اطہار(علیہم السلام) کے سربراہ نے کہا: قرآن مجید کی کتابت اس امر کی دلیل ہے کہ شیعہ قرآن کریم پر عمل کرنے کو لازم سمجھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: قرآن کریم قلب پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر نازل ہوا اور اہل تشیع قرآن کریم کی تفسیر اور اس کی آیات کی کتابت کے قائل ہیں۔
دینی علوم کے اس استاد نے کہا: مذہب شیعہ پر تہمت لگائی جاتی ہیں کہ اس مذہب میں قرآن کریم کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا: طول تاریخ میں شیعہ فقہاء قرآن کریم کی بہت زیادہ اہمیت کے قائل تھے اور مکتب تشیع پر قرآن کریم میں ان کی عدم توجہ کی تہمت لگانا تحریف قرآن کے الزام کی طرح ہے جس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔