حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحلت اور امام حسن مجتبی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے کابل کے فقہی مرکز مدرسہ ائمہ اطہار کی مسجد میں مجلس برگزار ہوئی۔
اس مجلس کے ذاکر نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اسلام (ص) کی رسالت عالمی ہے اور آپ کی زندگی عالم انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔
قابل غور بات یہ ہے کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد مرکز فقہی ائمہ اطہار میں برگزار کی جانے والی یہ دوسری مجلس ہے۔