۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
مرتضی فاطمیان

حوزہ/ حوزه علمیہ قزوین کے استاد نے کہا: سیرت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اہلبیت عصمت و طهارت علیہم السلام کی پیروی سے ہی دنیا اور آخرت کی سعادت حاصل ہوتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،قزوین/ حجت الاسلام سید مرتضیٰ فاطمیان نے گذشتہ رات شہر اقبالیہ کی مسجد امام حسین علیہ السلام میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے منعقدہ مراسم میں خطاب کرتے ہوئے کہا: وہی شخص اپنے دین کو محفوظ رکھ سکتا ہے جو مصیبت و مشکلات میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ائمہ معصومین علیہم السلام کی پیروی کرتے ہوئے پر صبر و تحمل سے کام لے۔

انہوں نے کہا: بندگی اور عبودیت خلقت انسان کے بنیادی ترین اہداف میں سے ایک ہیں کیونکہ "عبودیت" ایک ایسا ہدف ہے جو ہر چیز سے بڑھ کر ہے حتیٰ مقام نبوت سے بھی زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔

شہر اقبالیہ کے امام جمعہ نے کہا: ائمہ معصومین علیہم السلام کی زندگی انسانی حیات میں مذہب کا عملی مظہر ہے اور منجملہ قرآنی تعلیمات اور دین اسلام کی اخلاقی تعلیمات کے ہم جتنا مذہبی و دینی شعور حاصل کرنے کی کوشش کریں گے اتنا ہی مختلف قسم کے ثقافتی حملوں وغیرہ کا مقابلہ کرنے کے قابل ہوتے جائیں گے۔

حجت الاسلام فاطمیان نے کہا: سیرت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اہلبیت عصمت و طهارت علیہم السلام کی پیروی سے ہی دنیا اور آخرت کی سعادت حاصل ہوتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .