۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام والمسلمین سید حسین مؤمنی

حوزہ/ حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: حضرت معصومہ(سلام اللہ علیہا خدا کی بندگی کے ذریعہ بلند مقامات تک پہنچی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ تین معصوم اماموں نے حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی زیارت کی تاکید کی ہے اور فرمایا ہے کہ جو بھی ان کی زیارت کرے گا بہشت اس پر واجب ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسین مومنی حرم نے حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا قم میں خطاب کرتے ہوئے کہا: ہم اہل بیت علیہم السلام اگر قرب خداوندی کے مقام تک پہنچے ہیں تو اس کی وجہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہماری رشتہ داری نہیں ہے بلکہ خدا سے ہمارا قرب خدا کی اطاعت اور اس کی بندگی کی وجہ سے ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اس دنیا میں جو بھی بلند مقام تک پہنچا ہے اس کی علت خدا کی اطاعت اور بندگی ہے۔

انہوں نے کہا: پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے لئے  سب سے بڑا امتیاز خدا کا بندہ ہونا قرار دیتے تھے اور تشہد میں ہم پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رسالت کی گواہی سے پہلے ان کی عبودیت کی گواہی دیتے ہیں۔

دینی علوم کے استاد نے کہا: امام حسین علیہ السلام نے حقیقی معنوں میں خدا کو خود کا بندہ قرار دیا۔

حجۃ الاسلام مومنی نے کہا: حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا خدا کی بندگی کی وجہ سے ان مقامات تک پہنچی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ تین معصوم اماموں نے آپ کی زیارت کی سفارش کی ہے اور فرمایا ہے کہ "جو بھی حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی زیارت کرے گا بہشت اس پر واجب ہو جائے گی"۔

 حجۃ الاسلام مومنی نے مزید کہا: امام رضا علیہ السلام نے حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے لیے زیارت نامہ بیان کیا ہے۔

انہوں نے کہا: امام رضا علیہ السلام نے اس زیارت نامہ کے ذریعہ ہمیں بتایا ہے کہ شہر قم میں میری بہن کی زیارت کے لئے جاؤ اور بہشت میں ان سے شفاعت کی درخواست کرو ۔ اس سے اس بی بی کا بلند مقام کا پتہ چلتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .