حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسین مؤمنی نے حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا قم میں خطاب کرتے ہوئے کہا: واقعہ کربلا امام حسین علیہ السلام کی غربت اور اہلبیت علیہم السلام کی اسیری پر انسان کو گھنٹوں گریہ کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا: کربلا نے مصائب میں اہلبیت علیہم السلام نے ایسے اخلاقی نکات ہمارے لئے یادگار چھوڑے ہیں جو انسان کے لیے زندگی میں درس ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: ہم سب کے لئے دنیا میں امتحانات ہیں اور خداوند عالم ہر کسی کو اس کے ظرف کے مطابق امتحان میں مبتلا کرتا ہے اور سب لوگوں کا امتحان ایک جیسا نہیں ہوتا۔ امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا "خدا کا شکر ہے اس نے ہمارے شیعوں کی آزمائش اسی دنیا میں قرار دی ہے"۔
حجۃ الاسلام مؤمنی نے کہا: اہلبیت علیہم السلام ماہ صفر کی پہلی رات شام پہنچے اور وہاں پر انہیں لوگوں کی طرف سے توہین اور زبان کے زخموں کا سامنا کرنا پڑا تو حضرت زینب سلام اللہ علیہا نے اس موقع پر فرمایا "ہم نے خدا سے زیبائی کے سوا کچھ نہیں دیکھا"۔
انہوں نے کہا: ہمیں واقعہ عاشورہ میں امام حسین علیہ السلام اور اہلبیت علیہم السلام کے کردار سے جو درس ملتا ہے وہ یہ ہے کہ انسان کو سخت ترین مصیبت میں بھی خدا کو یاد کرنا چاہئے اور خدا کو ہرگز فراموش نہیں کرنا چاہئے۔