۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آیت الله العظمی مظاهری

حوزہ / آیت اللہ مظاہری نے کہا: وفا ایک حیرت انگیز اخلاقی فضیلت ہے لیکن عام طور پر انسانوں میں یہ قیمتی گوہر نہیں پایا جاتا۔ قرآن کریم میں انسانوں کے لئے موت کی تمنا بہت کم کی گئی ہے لیکن قرآن مجید مین بے وفا اور ناشکرے لوگوں کے لئے موت کی تمنا کی گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیت اللہ حسین مظاہری نے شہر اصفہان میں اپنے درس اخلاق میں معاشرے میں فراموش کر دی جانے والی ایک اور فضیلت کو بیان کرتے ہوئے کہا: فضیلت "وفا" ایسی فضیلت ہے کہ جسے فارسی میں "نمک شناسی" کہا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا: عام طور پر بے وفائی سخت حالات اور امتحان کے موقع پر ظاہر ہوتی ہے۔ خدا نہ کرے کہ کوئی امتحان میں فیل ہو جائے یا اچھے نمبر نہ لائے۔

انہوں نے کہا: "وفا" کے مسئلہ میں زیادہ تر انسان فیل ہو جاتے ہیں اور بہت کم لوگ اس امتحان میں سرخرو ہوتے ہیں۔

انہوں نے آخر میں کہا: ایک مرجع تقلید ۷۰ سال تک خون دل کے ساتھ اسلام کی خدمت کرتا ہے۔ تو اب آپ خدانخواستہ نہ صرف یہ کہ اس کی توضیح المسائل پر عمل نہ کریں بلکہ اس کی غیبت بھی کریں اور اس پر تہمت بھی لگائیں تو یہ سب کچھ بھی "بے وفائی" ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .