۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حضرت ‌آیت  الله العظمی حسین مظاهری

حوزہ / آیت اللہ العظمی مظاہری نے کہا: امام حسین علیہ السلام اور ان کی کربلا سے ہمیں یہ درس ملتا ہے کہ ہم زندگی میں صبر کے دامن کو اپنے ہاتھ سے نہ جانے دیں کیونکہ خدا کی اطاعت کے لئے بھی تو صبر درکار ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیت اللہ العظمی مظاہری نے محرم الحرام کی مناسبت سے اپنی گفتگو میں حضرت سید الشہداء علیہ السلام کے فضائل بیان کرتے ہوئے کہا: ہمیں امام حسین علیہ السلام اور ان کی کربلا سے صبر کا درس ملتا ہے اور روایات میں آیا ہے کہ عاشورا کے دن امام حسین علیہ السلام کے صبر نے ملائکہ کو حیران کر دیا۔

انہوں نے کہا: ہمیں ان دنوں میں امام حسین علیہ السلام پر آنسو بہانے کے علاوہ امام حسین علیہ السلام سے ایثار و قربانی اور صبر کا درس حاصل کرنا چاہئے اور اس طرح حضرت زینب سلام اللہ علیها سے شجاعت کا درس حاصل کرنا چاہئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .