۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ ناظر عباس تقوی

حوزہ/ امام عالی مقام امام حسین نے باطل قوتوں کے خلاف ڈٹ کر یہ ثابت کیا کے کامیابی کا معیار عددی برتری یاجنگی سازوسامان کی کثرت نہیں بلکہ انسان کا حق پر ہونا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ معروف عالم دین و خطیب علامہ ناظر عباس تقوی نے عشرہ محرم الحرام کی آٹھویں مجلس سے امام بارگاہ جعفریہ کمپلیکس اسٹیل ٹاؤن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کربلا کسی شخصی جنگ کا نام نہیں بلکہ دو کرداروں کے درمیان معرکہ حق و باطل کا نام ہے جس میں صاحبان کردار نے اپنے عمل سے ایک بدکردار حکومت کے ارادوں کو مٹی میں ملا دیا۔

انہوں نے کہا کہ امام عالی مقام امام حسین نے باطل قوتوں کے خلاف ڈٹ کر یہ ثابت کیا کے کامیابی کا معیار عددی برتری یاجنگی سازوسامان کی کثرت نہیں بلکہ انسان کا حق پر ہونا ہے، عالم اسلام کو استکبار کی غلامی سے نجات دلانے کے لئے ہمیں واقعہ کربلا کے آفاقی اصولوں کو اپنانا ہوگا اسلام کا لبادہ اوڑھ کر جو شخصیات دین محمدی کی حقیقی شناخت کو بدلنے میں مصروف ہیں وہ یزیدی پیروکار ہیں

تبصرہ ارسال

You are replying to: .