۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
فاطمیان
نیک کاموں میں سبقت ملت ایران کی خصوصیات میں سے ہے

حوزہ / ایران کے شہر اقبالیه کے امام جمعہ نے کہا: نیک کاموں میں سبقت ملت ایران کی نمایاں خصوصیات میں سے ہے۔

حجت الاسلام سید مرتضی فاطمیان  نےحوزہ نیوز ایجنسی خبر نگار سے گفتگو کرتے ہوئے عید فطر کی مناسبت سے مومنین اور مسلمین کو مبارکباد پیش کی اور کہا: امید ہے خدا کے نیک اور با ایمان بندے ماہ مبارک رمضان کی طرح  اپنے پروردگار سے رازونیاز اور عبادات کو ماہ رمضان کے بعد بھی جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا: ایران کے لوگ نیک اور پسندیدہ کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں اور نیک کاموں میں ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنا ملت ایران کی خصوصیات میں سے ہے۔

شہر اقبالیہ کے امام جمعہ نے کہا: اچھے اور نیک کاموں کا دائرہ کار بہت زیادہ وسیع ہے۔ خداوندعالم نے قرآن کریم کی مختلف سورتوں میں اس کی طرف اشارہ کیا ہے اور یہ ان اہم ترین مفاہیم میں سے ایک ہے کہ جس کی جانب دینی تعلیمات اور قرآن کریم نے خصوصی توجہ دی ہے۔

حجت الاسلام و المسلمین فاطمیان نے کہا: ایک دوسرے کی مدد کرنا بشر کے تکامل کے اہم ترین وسیلوں میں سے ایک ہے۔ اس کے ذریعہ انسان انسانیت کے کمال تک پہنچ جاتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .