۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
موینی
کرونا سے مقابلہ کرنے میں مغربی دنیا کی ناکامی

حوزہ / مدرسہ علمیہ قزوین کے استاد نے کہا: مغربی ممالک کرونا سے مقابلہ کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام سید حسن موسوی موینی نے گذشتہ روز قزوین میں کرونا سے متاثرین حاجتمندوں میں امدادی سامان تقسیم کرنے کے لئے ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا:ہم پر  مسلط کردہ آٹھ سالہ جنگ کے دوران محاذ جنگ میں لوگوں کی امداد سے محاذ جنگ کی تمام ضروریات پوری ہوتی رہیں۔

ایران کے شہر محمدیہ کے امام جمعہ نے کہا: مغربی ممالک کہ جن کا کہنا ہے کہ ان کے پاس پیشرفتہ ترین میڈیکل سہولیات موجود ہیں لیکن ہم نے دیکھا ہے کہ وہ سب کرونا وائرس کے مقابلے میں مکمل طور پر ناکام ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: ایران میں الحمداللہ لوگوں، مخیرحضرات، رضاکار فورسز، سپاہ، پاسدران انقلاب اسلامی اور دینی طلاب کے باہمی تعاون سے بہت اچھے مناظر دیکھنے کو ملے ہیں اور ماہ صیام ضیافت الھیہ میں لوگوں کی طرف سے حاجتمندوں کی مدد نے معاشرے میں بڑی اچھی فضا قائم کی ہے۔

حجت الاسلام سید حسن موسوی موینی نے کہا: ملک میں کرونا وائرس کا بحران باعث بنا ہے کہ لوگ اور حکام مل کر کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی بنائیں اور دنیا کو خالص ایرانی اسلامی ثقافت سے آشنا کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .