۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت الله سید محمد شاهچراغی - سمنان
مسلمانان عالم کے اتحاد وحدت کا نتیجہ آزادی قدس اور اسرائیل کی نابودی ہے

حوزہ/ آیت اللہ شاہ چراغی نے کہا: عالمی یوم القدس کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کے درمیان کے اتحاد وحدت کا نتیجہ آزادی قدس اور اسرائیل کی نابودی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ سید محمد شاہ چراغی نے حوزہ نیوز ایجنسی کی خبرنگار سے یوم القدس کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:مسلمانان عالم کے درمیان وحدت کا نتیجہ (کہ اس وحدت کا سمبل یوم القدس ہے) آزادی قدس اور اسرائیل کی نابودی ہے۔

صوبہ سمنان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: یوم القدس بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی(رہ) کی دی ہوئی یادگار ہے جسے  ہر سال ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ کو ملت ایران ملک بھر میں قدس ریلیاں منعقد کرکے اس دن کو مناتی ہے لیکن اس بار کرونا وائرس کے پھیلنے کے خطرے کے باعث ریلیوں کا انعقاد ممکن نہیں تھا لیکن سائیبراسپیس اور سوشل میڈیا سے استفادہ کرکے یوم القدس کے موقع پر فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: انٹرنیٹ اور سائبر اسپیس سے استفادہ کرتے ہوئے فلسطین اور قدس شریف پر مضامین شائع کرکے اس دن کو زندہ رکھا جا سکتا ہے اور اس دن ٹیوٹر، انسٹاگرام اور فیس بک پر فلسطین اور قدس شریف کے موضوع پر عمدہ مطالب لکھ کر دشمن کو مایوس کیا جاسکتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .