۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
قدس
مسئلہ قدس بین الاقوامی ہے اور صرف فلسطینیوں سے مختص نہیں ہے

حوزہ / ایران کے شہر محمدیہ کے امام جمعہ نے کہا: مسئلہ فلسطین صرف فلسطینیوں سے مختص نہیں ہے بلکہ ایک عالمی مسئلہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن موسوی موینی نے شہر محمدیہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: ماہ مبارک رمضان کا آخری جمعہ کہ جسے ملت مظلوم فلسطین کی حمایت کے لیے عالمی یوم القدس کا نام دیا گیا ہے انقلاب اسلامی کے ثمرات میں سے ایک ہے۔

شہر محمدیہ کے امام جمعہ نے کہا: یہ عظیم حرکت بین الاقوامی سطح پر ایک ثقافت میں تبدیل ہو چکی ہے اور یہ کہا جا سکتا ہے کہ یوم القدس دنیا کے تمام آزادی پسندوں سے متعلق ہے۔

انہوں نے مزید کہا: مسجد الاقصی مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور تمام ادیان ابراہیمی کے لئے قابل احترام ہے یعنی صرف اسلام ہی نہیں بلکہ مسیحیت اور تمام ادیان ابراہیمی اس کا احترام کرتے ہیں لہذا دنیا کے تمام لوگوں کو اس کی آزادی کے لئے خصوصی اہتمام کرنا چاہئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .