حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای کل دن ۱۲ بجے عالمی یوم القدس کی مناسبت سے امت اسلامی سے خطاب کریں گے۔ان کا یہ خطاب ریڈیو اور مختلف داخلی اور خارجی ٹیلی چینلز پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔
مذکورہ رپورٹ کے مطابق ولی امر مسلمین حضرت آیت سید علی اللہ خامنہ ای کے بیانات سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کی خاطر اسلامی جمہوریہ ایران میں اس وقت یوم القدس کے حوالے سے کوئی اور پروگرام نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ امام خمینی(رہ) نے اپنے ایک منفرد اقدام کے ذریعہ ۱۹۷۹ء کو ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ کو "عالمی یوم القدس" منانے کا اعلان کیا تھا۔
اس دن دنیا کے مختلف ممالک میں آزاد قومیں قدس ریلیوں کا انعقاد کرتے ہوئے غاصب صہیونیوں سے اپنی نفرت اور مظلوم فلسطینیوں سے حمایت کا اظہار کرتی ہیں۔
اس سال کرونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے عالمی یوم القدس دیگر سالوں سے ذرا مختلف انداز میں منایا جا رہا ہے اور داخلی اور بین الاقوامی چینلوں سے رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کو لائیو نشر کر کے اس دن کو یادگار بنایا جا رہا ہے۔