آزادی قدس
-
قدس کا راستہ کربلا سے گزر کر جائے گا
حوزہ/انسانی تاریخ کا آغاز حضرت آدم ؑ سے ہوتا ہے۔ خداوندِ عالم انسان کو اشرف المخلوقات اور اپنا نائب کہتا ہے ۔ اس پر ملائکہ نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ خدایا :ہم تیری ہی تسبیح و تقدیس بیان کرتے ہیں؛ پس ہم تیرے نائب کیوں نہیں ہوسکتے ؟
-
فلسطین کی اقوام متحدہ میں شمولیت کا وقت کافی پہلے آ چکا ہے
حوزہ/ غزہ میں جاری جنگ کے درمیان بدھ کو اقوام متحدہ کا اجلاس منعقد ہوا اور اس دوران فلسطینی سفیر نے فلسطین کو تسلیم کرنے والے 140 ممالک سے اظہار تشکر کیا اور کہا: اقوام متحدہ میں اس ملک کی رکنیت کا وقت بہت پہلے آ چکا ہے۔
-
سمبل سوناواری کشمیر میں روز قدس کی تقریب کا انعقاد
استکبار کے خلاف کھڑا ہونا ایک سچے شیعہ کی نشانی ہے: آغا سید عبداللہ عبدالحسین بڈگامی
حوزہ/ انہوں نے کہا: قرآن ہمیں سکھاتا ہے کہ استکبار کے دشمن بنے رہو،یہی شیعہ کی پہچان ہے، قرآن شیعہ کے صفت کو یوں بیان کرتا ہے :" فَمَن يَكْفُرْ بِالطَّاغُوتِ وَيُؤْمِن بِاللَّهِ"جو طاغوت کی مخالفت میں کھڑا ہو جاتا ہے اور خدا پر ایمان رکھتا ہے وہ مومن ہے ۔
-
نئی دیلی میں "یوم قدس کانفرنس" کا انعقاد
صہیونی ناجائز حکومت کا خاتمہ اور فلسطینیوں کی کامیابی یقینی ہے : مقررین
حوزہ/ عالمی یوم قدس کے موقع پر آل انڈیا شیعہ کونسل، القدس کمیٹی اوراہل بیتؑ کونسل انڈیا کے زیر اہتمام ایوان غالب، نئی دھلی میں "یوم قدس کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا جس میں علماء کرام اور دانشوران ملت نے مسئلہ فلسطین کے بارے میں تقاریر کیں۔
-
سعودی عرب کا اہم بیان؛ فلسطینی بھائیوں کو ان کے حقوق ملنے چاہئیں
حوزہ/ سعودیہ عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں آزاد فلسطین کے قیام کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آزاد فلسطین کے قیام کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا امکان نہیں ہے۔
-
اسلامی تحریک عمل لبنان کا اقوام عالم سے متحد ہو کر فلسطینی عوام کی حمایت اور فلسطین کی آزادی کیلئے جدوجہد کرنے کا مطالبہ
حوزه/ اسلامی تحریک عمل لبنان کی رابطہ کمیٹی کے سربراہ شیخ زہیر الجعید نے شیخ جواد الخالصی سے ملاقات میں اقوام عالم سے متحد ہو کر فلسطینی عوام کی حمایت اور فلسطین کی آزادی کیلئے جدوجہد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے تحت القدس کانفرنس کا انعقاد:
فلسطین کی آزادی کیلئے جاری تحریک کی حمایت جاری رکھیں گے، علامہ سید ظفر شمسی
حوزه/ ایم ڈبلیو ایم صوبۂ بلوچستان پاکستان کے زیر اہتمام ڈیرہ مراد جمالی میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے القدس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
-
یوم قدس، ظلم کے بادل میں امید کی کرن
حوزه/ یوم القدس دشمنوں کے مظالم کے خلاف آواز حق بلند کرنے کا ایک چھوٹا سا موقع ہے، یوم القدس ہی انبیاء کی سرزمین اور پیغمبر اکرم ص کے مقام معراج کی حمایت کا موقع ہے۔
-
آزادی قدس کی راہ روشن تر نظر آنے لگی ہے: حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا علی حیدر فرشتہ
حوزہ/ سرپرست اعلیٰ مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن تلنگانہ ہندوستان نے کہا کہ آزادی قدس کی راہ روشن تر نظر آنے لگی ہے، ان شاء اللہ بہت جلد امت مسلمہ اور دنیا بھر کے حریت پسند انسانوں کو یہ نوید جاں فزا مسرور و شاداں کرنے والی ہے کہ صفحۂ ہستی سے غاصب اسرائیل کا ناپاک وجود نابود ہو گیا۔
-
ایران میں تحریک جہاد اسلامی کے نمائندے:
صہیونی غاصب حکومت کے ساتھ تعلقات، تمام اسلامی مقامات مقدسہ سے خیانت ہے
حوزہ / ابو شریف نے کہا ہے صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا غداری ہے اور یہ عمل صہیونیت کو ظلم اور جرم کیلئے مزید طاقتور کرنے اور شرم الشیخ جیسی کانفرنسوں کو وسعت دینے کے مترادف ہے، لہٰذا صہیونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا تمام اسلامی مقامات مقدسہ سے خیانت ہے۔
-
تحریک امت لبنان کے سکریٹری جنرل:
مقامات مقدسہ کی آزادی کیلئے جہاد اور مزاحمت ہی واحد راستہ ہے
حوزه/ شیخ عبداللہ جبری مزاحمتی تحریک کی استقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ مزاحمتی تحریک کے جوانون کی استقامت نے مقبوضہ علاقوں میں قبضے اور آباد کاری کے منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے۔
-
آئی ایس او پاکستان:
امام خمینی کے فرمان پر مرکزی آزادی القدس ریلی 23 رمضان المبارک کو نکالی جائے گی
حوزه/ آئی ایس او کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ یوم القدس کے روز تمام مظلومین اکھٹے ہوں گے اور ظالموں سے اپنی نفرت کا اظہار کریں گے۔
-
جامعۃ المصطفی العالمیہ پاکستان کے زیر اہتمام " آزادی قدس اور ہماری ذمہ داریاں"سیمینار
حوزہ/ جامعۃ المصطفی العالمیہ پاکستان کے زیراہتمام یوم القدس کی مناسبت سے ایک عظیم الشان آن لائن آزادی قدس اور ہماری ذمہ داریاں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
-
دنیا بھر کے مسلمان متحد ہو کر مظلوم فلسطینی کی آزادی کے لئے اپنا کردار ادا کریں، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ فلسطین امت مسلمہ کے اتحاد اور وحدت کا مظہر و مرکز ہے دنیا بھر کے مسلمان متحد ہو کر مظلوم فلسطینی عوام کی تحریک آزادی کی حمایت کرتے ہوئے بیت المقدس اور قبلہ اول کی آزادی کی تحریک میں اپنا کردار ادا کریں۔
-
سرزمین فلسطین کی آزادی پر تاکید
حوزہ/ مسئلہ فلسطین کی تاریخ کی بنیاد ایک صدی پر محیط ہے لیکن اس مسئلہ سے فلسطینی عربوں نے کبھی بھی ہمت نہیں ہاری ہے اور مسلسل لگن اور جستجو کے ساتھ فلسطین کی آزادی کے لئے اور اپنے حق کی خاطر انتھک جد وجہد میں مصروف عمل ہیں، شاید یہی جدوجہد ہی وجہ بنی ہے کہ دنیا کی دیگر اقوام بھی مسئلہ فلسطین کی جانب متوجہ ہوئی ہیں۔
-
آزادی قدس کا لازمہ امریکہ کے خیالی دبدبہ کا خاتمہ ہے، حجۃ الاسلام والمسلمین احمدی
حوزہ/ آستانۂ کریمہ اہل بیت (س) میں ثقافتی امور کے انچارج نے کہا: انقلاب اسلامی کے اہم ترین اہداف میں سے ایک آزادیٔ قدس ہے اور یہ بہت عظیم ہدف ہے۔ اس سے امریکہ اور غاصب اسرائیل کو ایک دوسرے سے جدا کیا جاسکتا ہے اور آزادیٔ قدس کے بعد امریکہ کا خیالی دبدبہ ختم ہو سکتا ہے اور مہدوی معاشرہ کی تشکیل کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔
-
شہید راہ مقاومت جنرل قاسم سلیمانی ایک کرشماتی شخصیت کے حامل، حجت الاسلام تقی عباس رضوی
حوزہ/ خطے میں آزادیٔ رائے، آزادیٔ فکر اور عدل و انصاف پر مبنی حکمرانی اور علاقائی استحکام کے معاملات پر قاسم سلیمانی کی جاں فشانی ۔
-
ناپاک اسرائیل سے فلسطین کو آزاد کرانا ہر مسلمان پر واجب، علامہ تصور جوادی
حوزہ/ مظفر آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات، بحرین، سعودی عرب اور بعض دیگر مسلم ممالک کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کیے جانے اور اسی طرح ترکی کی طرف سے اسرائیل میں دوبارہ اپنا سفارت خانہ کھولا جانا قابل مذمت ہےـ