۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر/حضور امام جمعه یزد در برنامه شب قدر خادمان هیئت رزمندگان اسلام
کرونا وائرس کے دوران خدا پر توکل کے آثار کو درک کیا جاسکتا ہے

حوزہ / آیت اللہ ناصری نے کہا: کرونا وائرس کے دوران خدا پر توکل کے آثار کو درک کیا جاسکتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ محمد رضا ناصری یزدی نے شہر یزد میں حسینیہ آقا میں ماہ مبارک رمضان کی انیسویں شب کے اعمال کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا: ان راتوں کی عظمت بہت زیادہ ہے۔ مسلمانوں کو ان راتوں سے بہترین استفادہ  کرنا چاہئے۔

صوبہ یزد میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: شبہای قدر میں انسان کے آئندہ مقدرات کا فیصلہ ہوتا ہے۔ ایک مسلمان ان راتوں میں اپنے پروردگار سے رازونیاز اور عفو و درگذر کی درخواست کرکے اپنے ماضی کی اصلاح اور اپنے آئندہ کے مقدرات کو زیادہ بہتر انداز میں اپنے حق میں تبدیل کر سکتا ہے۔

شہر  یزد کے امام جمعہ نے کہا: شب قدر میں مندرجہ ذیل تین چیزوں پر خصوصی توجہ دینا چاہئے:(۱) دعا کرنا (۲)توبہ و استغفار کرنا (۳) عفو و درگذر کرنا۔ انہیں راتوں میں وہ بندہ زیادہ کسب فیض کرسکتا ہے جو اپنے پروردگار سے زیادہ گفتگو کرے اور اس کے سامنے دست نیاز بڑھائے کیونکہ ہر چیز خدائے متعال کے ہاتھ میں ہے اور دنیا میں بندے کے پاس کوئی چیز نہیں ہے۔

آیت اللہ ناصری نے کہا: اگر خدا کا لطف وکرم بندوں کے شامل حال نہ ہو تو وہ کہیں بھی سعادت وخوشبختی حاصل نہیں کرسکتے اور نہ ہی ترقی و پیشرفت کرسکتے ہیں۔

صوبہ یزد میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: خدا سے امید نہ رکھنے والے ہمیشہ سرگردان رہتے ہیں۔ کرونا وائرس کے دوران جو ممالک خداکی ذات پر ایمان اور اعتقاد رکھتے تھے اور بارگاہ خداوندی میں دعا کے لیے ہاتھ بلند کرتے رہے انہوں نے اس بیماری سے مقابلہ بہتر انداز سے کیا لیکن جو ممالک خدا پر ایمان نہیں رکھتے تھے وہ مایوس ہوگئے اور شکست کھا گئے۔

 شہر یزد کے امام جمعہ نے کہا: سیرت اہل بیت علیہم السلام سے توسل اور ولایت کے گرد حرکت کرنے سے ثابت ہوگیا ہے کہ سخت ترین حالات میں بھی بہترین فیصلہ کرکے کامیابی و کامرانی حاصل کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے آخر میں کہا: کرونا وائرس کے دوران سب نے دیکھ لیا کہ اگر ہم خدا پر توکل کریں گے تو کامیاب ہوں گے اور اگر خدا پر توکل نہیں کریں گے تو کچھ بھی حاصل نہیں کرسکتے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .