حوزہ نیوز ایجنسی | یہ سوال کہ انسان کیسے پروردگار کی حقیقی محبت حاصل کر سکتا ہے، ہمیشہ سے اہلِ سلوک اور عاشقانِ خدا کی توجہ کا مرکز رہا ہے۔ اسی سلسلے میں عارفِ بزرگ حضرت آیت اللہ محمد جواد انصاری نے ایک نہایت سادہ، مگر گہرا اور عملی جواب دیا ہے۔
انہوں نے فرمایا: "پروردگار کی محبت کو حاصل کرنے کے لیے نفل نمازوں کی مداومت، چاہے وہ رات کی ہوں یا دن کی، بہت مؤثر ہے۔"
یہ نوافل، جو واجب عبادات کے علاوہ مخصوص اوقات میں ادا کی جاتی ہیں، انسان کے دل کو نورانیت، توجہ اور قربِ الٰہی سے منور کرتی ہیں۔ یہی نوافل بندے اور پروردگار کے درمیان عشق کے رشتے کو مضبوط کرتی ہیں۔
(ماخذ: نور مجرد، جلد اول، صفحہ ۴۵۴)









آپ کا تبصرہ