پیر 3 فروری 2020 - 09:34
ملک کو ہمیشہ کی نسبت مؤمن اور حزب اللہی جوانوں کی زیادہ ضرورت ہے، رہبر معظم انقلاب اسلامی

حوزہ/رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے طلباء کی اسلامی تنظیموں کی یونین کی تاسیس کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر پیغام ارسال کیا ہے جسے یونیورسٹیوں میں ولی فقیہ کے نمائندہ ادارے کے سربراہ نے اجلاس میں قرائت کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹیوں میں ولی فقیہ کے نمائندہ ادارے کے اطلاع رسانی سینٹر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے طلباء کی اسلامی تنظیموں کی یونین کی تاسیس کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر پیغام ارسال کیا ہے جسے یونیورسٹیوں میں ولی فقیہ کے نمائندہ ادارے کے سربراہ حجۃ الاسلام رستمی نے اجلاس میں  قرائت کیا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سلام کے بعد اپنے پیغام کے ایک حصہ میں فرمایا: آج ملک کو ہمیشہ کی نسبت مؤمن اور حزب اللہی جوانوں کی  زیادہ ضرورت ہے اور جوانوں کو اسلامی اصولوں میں خاص توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha